Everything posted by Story Maker
-
My Poetry Collection
?????????? *تُو کُجا مَن کُجا* تو امیرِ حرم، میں فقیرِعجم تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا تو کجا من کجا، تو کجا من کجا تو ابد آفریں، میں ہوں دو چار پل تو یقیں میں گماں، میں سخن تُو عمل تو ہے معصومیت میں نری معصیت تو کرم میں خطا، تو کجا من کجا تو ہے احرامِ انوار باندھے ہوئے میں درودوں کی دستار باندھے ہوئے کعبۂ عشق تو، میں ترے چار سو تو اثر میں دعا، تو کجا من کجا تو حقیقت ہے میں صرف احساس ہوں تو سمندر، میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں میرا گھر خاک پر اور تری رہگزر سدرۃ المنتہیٰ، تو کجا من کجا میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے مرا تیری رحمت مگر دل نہ توڑے مرا کاسۂ ذات ہوں، تیری خیرات ہوں تو سخی میں گدا، تو کجا من کجا ڈگمگاٰؤں جو حالات کے سامنے آئے تیرا تصور مجھے تھامنے میری خوش قسمتی، میں ترا اُمتی تو جزا میں رضا، تو کجا من کجا میرا ملبوس ہے پردہ پوشی تری مجھ کو تابِ سخن دے خموشی تری تو جلی میں خفی، تو اٹل میں نفی تو صلہ میں گلہ، تو کجا من کجا دوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں آنسوؤں کی زباں ہو میری ترجماں دل سے نکلے سدا، تو کجا من کجا تو امیر ِحرم، میں فقیرِعجم تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا تو کجا من کجا،تو کجا من کجا *شاعر مظفر وارثی* ??????????
-
My Poetry Collection
ابنِ مریم ہوا کرے کوئی میرے دکھ کی دوا کرے کوئی شرع و آئین پر مدار سہی ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی چال جیسے کڑی کمان کا تیر دل میں ایسے کے جا کرے کوئی بات پر واں زبان کٹتی ہے وہ کہیں اور سنا کرے کوئی بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی نہ سنو اگر برا کہے کوئی نہ کہو گر برا کرے کوئی روک لو گر غلط چلے کوئی بخش دو گر خطا کرے کوئی کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند کس کی حاجت روا کرے کوئی کیا کِیا خضر نے سکندر سے اب کسے رہنما کرے کوئی جب توقع ہی اٹھ گئی غالبؔ کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی
-
My Poetry Collection
چنگاریاں نہ ڈال میرے دل کے گھاؤ میں میں خود ہی جل رہا هوں دکھوں کے الاؤ میں ھے کوئی اہلِ دل جو خریدے میرا مزاج میں زخم بیچتا ھـوں محبّت کے بھاؤ میں
-
My Poetry Collection
یوں بہت ہنس کے ملا تھا لیکن دل ہی دل میں وہ خفا ہو جیسے
-
My Poetry Collection
دل ناداں کو دھڑکنے کا بہانہ دیدے میرے مولا کوئ موسم تو سہانہ دیدے انکو تہزیب کے ورثوں سے کہاں دلچسپی نئ نسلوں کو کوئ خواب پرانا دیدے یہ ہوس زادوں کی بستی ہے الہی سن لے ادھ کھلی کلیوں کو محفوظ ٹھکانا دیدے جس طرف دیکھے اک عالم مایوسی ہے فتح کا تو میرے ہونٹوں کو ترانا دیدے مجھکو درکار نہیں درہم و دینار خدا علم و عرفان کا تو مجھکو خزانا دیدے اب بھی موجود گھررں میں ہیں بتان آزر اپنے بنذوں کو تو وحدت کا ترانہ دیدے افق فریدی دہلی
-
My Poetry Collection
ﮐﺮﺏ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ مہ ﻭ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﺩﮬﻮﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺁﺝ ﻓُﺮﺻﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﮯ ﺭﻭﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﻧﻈﻢ ﮐﯽ ﺗﻤﮩﯿﺪ ﺍُﭨﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺟِﺴﻢ ﮐﻮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﻮﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﮨﻮ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﺳﺮﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﮔﺮﻡ ﺳُﻮﺭﺝ ﮐﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﻮﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺑﺞ ﮔﺌﮯ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺩﻭ، ﺍﺏ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﮨﮯ ﺁﺝ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﯽ ﺑﺪﻥ ﺍﻭﮌﮪ ﮐﮯ ﺳﻮﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﻧﺮﻡ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﭩﮑﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺨﺖ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﻮﺗﯽ ﻣﯿﮟ ﭘُﺮﻭﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍِﺗﻨﯽ ﺟﻠﺪﯼ ﺗﻮ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮔﺮﺩﺁﻟﻮُﺩ ﮨﮯ ﺁﺋِﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﺧﻮﻑ ﺯﺩﮦ ﺟِﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﯿﺰﺍﺭ ﮨﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﺍِﺱ ﺍَﻟﻤﯿﮯ ﭘﮧ ﮨﻨْﺴﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺭﻭﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ (ﺷﺎﮨﺪ ﮐﺒﯿﺮ)
-
My Poetry Collection
??????????? دعاؤں میں یا رب اثر چاہتا ہوں میں تیری ہی سیدھی ڈگر چاہتا ہوں نہ شہرت کی خواہش نہ زر چاہتا ہوں میں جنت کے لعل و گہر چاہتا ہوں یہ دنیا سفر ہے مسلسل سفر ہے مسافر ہوں زادِ سفر چاہتا ہوں ملے جس کا ثمرہ مجھے آخرت میں الہی میں ایسا شجر چاہتا ہوں میں ظلمت میں بھٹکا ہوا اک پرندہ بہت تھک گیا ہوں سحر چاہتا ہوں ترے دین کی سر بلندی کی خاطر میں حضرت عمر کا جگر چاہتا ہوں ترے در پہ جھک کر جو اٹھے نہ ہرگز میں ایسی جبیں ایسا سَر چاہتا ہوں ???????????. محمدعمران
-
My Poetry Collection
ھم تم ھوں گے بادل ھو گا رقص میں سارا جنگل ھو گا وصل کی شب اور اتنی کالی ان آنکھوں میں کاجل ھو گا ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﯽ ھﮯ ﺩﺷﺖ ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺟﻞ ﺗﮭﻞ ھﻮ ﮔﺎ ﺗﯿﻎِ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﮈﺭﻧﺎ ﮐﯿﺴﺎ ؟ ﺩﻝ ﭘﮧ ﻭﺍﺭ ﻣﺴﻠﺴﻞ ھﻮ ﮔﺎ کس نے کیا مہمیز ھوا کو ؟؟ شاید ان کا آنچل ھو گا پیار کی راہ پہ چلنے والو رستہ سارا دلدل ھو گا ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﺩﺍﻧﯽ ھﻮ ﮔﯽ ﺑﮭﻮﻻ ﺑﮭﺎﻻ ﺳﺎﻧﻮﻝ ھﻮ ﮔﺎ کیا ملنا فاروق سے لوگو ھو گا کوئی پاگل ھو گا (فاروق روکھڑی)
-
My Poetry Collection
ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﺁﺝ ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﺩﻓﻦ ﮐﺮﺩﻭ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﮧ ﺳﺎﻧﺲ ﻣﻠﮯ ﻧﺒﺾ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺗﮭﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﮐﻮﻥ ﭘﺘﮭّﺮﺍ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﻑ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﭘﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﻭﻗﺖ ﺭﮨﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﭨﮏ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺑﮭﯽ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﻻﺯﻣﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ ﺁﺋﯿﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺍﻟﮓ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﯾﮧ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ (ﮔﻠﺰﺍﺭ)
-
My Poetry Collection
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﮍﺍ ﺳﮩﺎﻧﺎ ﻟﮕﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺎﻡ ﭼﺮﺍﻟﻮﮞ ﺍﮔﺮ ﺑﺮﺍ ﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭﻼﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﻤﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﺟﻮ ﮈﻭﺑﻨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺗﻨﮯ ﺳﮑﻮﻥ ﺳﮯ ﮈﻭﺑﻮ ﮐﮧ ﺍٓﺱ ﭘﺎﺱ ﮐﯽ ﻟﮩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﭘﺘﮧ ﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺗﻮ ﮐﮭﻼﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﮭﻮﻝ ﺻﻔﺤﻮﮞ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺟﻮ ﺯﺧﻢ ﻟﮕﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺩﻭﺳﺘﺎﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﻭﮦ ﺍﮎ ﺳﺘﺎﺭﮦ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺩﮐﮭﺎﺋﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﮎ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺣﺮﻑ ﻣﺤﺮﻣﺎﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺐ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﮯ ﻗﯿﺼﺮ ﺟﻮ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻧﮧ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﺍٓﺷﻨﺎ ﻧﮧ ﻟﮕﮯ . (ﻧﺬﯾﺮ ﻗﯿﺼﺮ)
-
My Poetry Collection
یاروں کی خامشی کا بھرم کھولنا پڑا اتنا سکوت تھا کہ مجھے بولنا پڑا صِرف ایک تلخ بات سُنانے سے پیشتر کانوں میں پُھول پُھول کا رس گھولنا پڑا اپنے خطوں کے لفظ جلانے پڑے مجھے شفاف موتیوں کو کہاں رولنا پڑا خوشبو کی سرد لہر سے جلنے لگے جو زخم پُھولوں کو اپنا بندِ قبا کھولنا پڑا کتنی عزیز تھی تری آنکھوں کی آبرو محفل میں بے پیے بھی ہمیں ڈولنا پڑا سُنتے تھے اُ س کی بزمِ سُخن نا شناس ہے محسنؔ ہمیں وہاں بھی سُخن تولنا پڑا (محسن نقوی)
-
شب انتظار
شب انتظار (فیض احمد فیض) تم آئے ہو نہ شب انتظار گزری ہے تلاش میں ہے سحر، بار بار گزری ہے جنوں میں جتنی بھی گزری، بکار گزری ہے اگرچہ دل پہ خرابی ہزار گزری ہے ہوئی ہے حضرت ناصح سے گفتگو جس شب وہ شب ضرور سر کوئے یار گزری ہے وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے نہ گل کھلے ہیں، نہ ان سے ملے، نہ مے پی ہے عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے چمن پہ غارت گلچیں سے جانے کیا گزری قفس سے آج صبا بے قرار گزری ہے
-
My Poetry Collection
حیا جس میں نہیں وہ شباب اچھا نہیں لگتا بکھر جائیں جو کھل کر وہ گلاب اچّھا نہیں لگتا لڑکپن ہو چکا رخصت جوانی جھوم کر آئی تیرا گھر سے نکلنا بے نقاب اچھا نہیں لگتا شہزاداثری
-
My Poetry Collection
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خط کھولا انجانے میں شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں چاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگے دُھوپ اُنڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں جانے کس کا ذکر ہے اس افسانے میں دَرد مزے لیتا ہے جو دہرانے میں دِل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے کس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں ہم اس موڑ سے اُٹھ کر اگلے موڑ چلے اُن کو شاید عمر لگے گی آنے میں (گلزار)
-
My Poetry Collection
راہ آسان ہو گئی ہوگی جان پہچان ہو گئی ہوگی موت سے تیری درد مندوں کی مشکل آسان ہو گئی ہوگی پھر پلٹ کر نگاہ نہیںآئی تجھ پہ قربان ہو گئی ہوگی تیری زلفوں کو چھیڑتی تھی صبا خود پریشان ہو گئی ہوگی ان سے بھی چھین لو گے یاد اپنی جن کا ایمان ہو گئی ہوگی دل کی تسکین پوچھتے ہیں آپ ہاں مری جان ، ہو گئی ہوگی مرنے والوں پہ سیف حیرت کیوں موت آسان ہو گئی ہوگی (سیف الدین سیف)
-
My Poetry Collection
ﻏﻢ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺟﻮ ﺻﺪﺍ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ... ﺗﺨﺖ ﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﮯ ﮨِﻼ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ... ........................................... ﺑﮭﯿﮕﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺳُﻠﮕﺘﮯ ﺁﻧﺴﻮ ... ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻼ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ... ............................................ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺨﺸﯽ ﮬﮯ ﺍُﺩﺍﺳﯽ زندگی ﻧﮯ ... ﮐﮯ ﺍﺏ ﻟﻄﯿﻔﮯ ﺑﮭﯽ ﺭُﻻ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ... ............................................ ﻣﯿﺮﮮ ﺻﺤﺮﺍ ﮐﮯ ﯾﮧ ﻧﻨﮭﮯ ﺟُﮕﻨﻮ ... ﺍﮨﻞِ ﻇُﻠﻤﺖ ﮐﻮ ﺿﯿﺎﺀ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ... ........................................... ﺍﺏ ﮐﮯ ﻧﮧ ﮬﻢ ﮐﻮ ﺻﺪﺍﺋﯿﮟ ﺩﯾﻨﺎ ... ﮬﻢ ﻧﮧ ﻟﻮﭨﯿﮟ ﮔﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ...!!! ...........................................
-
My Poetry Collection
*بہت اکرام ہورہا ہوگا جنید تیرا* آسماں سج رہا ہوگا فرشتے بھی مسرور ہونگے کہ کیا کہنے اس عاشق کے نبی کی خدمت میں سلام کے پیش کرنے میں محبت کی انتہا دیکھو کہ خادم خود چلا آیا جنکی مدحتوں میں تیری جنید ہےزندگی گزری ان سے ملاقات کی گھڑیاں ان کے دیدار کے لمحوں سے جو اضطراب تھا تیرا خوب تسکین پاگیاہوگا قابل رشک ہے تو کیا مقام ہے تیرا خدا کی راہ میں نکلے اسی کے پاس جا پہنچے عجب دل کی کیفیت ہے عجب لمحات ہیں اس وقت رلا گیا ہم سب کو بچھڑنے کا یہ انداز تیرا... جمع وترتیب .. ملک محمد نعیم فاضل جامعہ اکلکوا مہاراشٹر
-
My Poetry Collection
ہم سردی کی نیم لحافی شاموں میں - - - اک دوجے کی آنکھ سے فلمیں دیکھیں گے
-
My Poetry Collection
حال میں اپنے مست ہوں غیر کا ہوش ہی نہیں رہتا ہوں اس جہاں میں یوں جیسے یہاں کوئی نہیں
-
My Poetry Collection
میں ہوں ہمالہ تو سر کرے وہ جو ہوں میں صحرا تو گھر کرے وہ بِلا ضرورت ہے زندگی یہ کسی کو دے دو بسر کرے وہ میں قید میں ہوں خود اپنے اندر جو ملنا چاہے تو در کرے وہ علاج ہے گر تو زہر بھی دو ہے شرط یہ بس اثر کرے وہ مرے جرائم کا فیصلہ ہو ہو خود جو صالح مگر کرے وہ جو تجھ کو دنیا سمجھ گیا ہو بھلا تری کیا قدر کرے وہ میں جو ہوں ابرک،وہی ہوں لکھتا جو فرق پائے خبر کرے وہ
-
My Poetry Collection
یہ ہو نہ ہو کمال ہے شوقِ وصال کا ورنہ ہماری شاعری دیوانگی نہ تھی لفظوں میں مسکراہٹیں رنگینیاں سی ہیں جب سے کسی کی بات میں بیگانگی نہ تھی جب سے ہماری سوچ میں اُس کا خیال ہے ہر شعر پُر یقین تھا حیرانگی نہ تھی لکھا مرا جو پڑھ چکے وہ جانتے ہیں سب صحرا میں اب بہار ہے ویرانگی نہ تھی پہلے بھی لوگ چاہتے ابرک تمہیں ہی تھے لکھے میں تیرے یوں کبھی فرزانگی نہ تھی .................................................اتباف ابرک
-
My Poetry Collection
اب کے سفر ھی اور تھا ، اور ھی کچھ سراب تھے دشتِ طلب میں جا بجا ، سنگِ گرانِ خواب تھے حشر کے دن کا غلغلہ ، شہر کے بام و دَر میں تھا نگلے ھوئے سوال تھے ، اُگلے ھوئے جواب تھے اب کے برس بہار کی , رُت بھی تھی اِنتظار کی لہجوں میں سیلِ درد تھا ، آنکھوں میں اضطراب تھے خوابوں کے چاند ڈھل گئے ، تاروں کے دم نکل گئے پھولوں کے ہاتھ جل گئے ، کیسے یہ آفتاب تھے ؟ سیل کی رھگزر ھُوئے ، ھونٹ نہ پھر بھی تر ھُوئے کیسی عجیب پیاس تھی ، کیسے عجب سحاب تھے عمر اسی تضاد میں , رزقِ غبار ھو گئی جسم تھا اور عذاب تھے ، آنکھیں تھیں اور خواب تھے آنکھوں میں خون بھر گئے ، رستوں میں ھی بِکھر گئے آنے سے قبل مر گئے ، ایسے بھی انقلاب تھے ساتھ وہ ایک رات کا ، چشم زدن کی بات تھا پھر نہ وہ التفات تھا ، پھر نہ وہ اجتناب تھے ربط کی بات اور ھے ، ضبط کی بات اور ھے یہ جو فشارِ خاک ھے ، اِس میں کبھی گلاب تھے اَبر برس کے کھُل گئے ، جی کے غبار دھل گئے آنکھ میں رُو نما ھوئے ، شہر جو زیرِ آب تھے درد کی رھگزار میں چلتے تو کِس خمار میں چشم کہ بے نگاہ تھی ، ھونٹ کہ بے خطاب تھے ”امجد اسلام امجد“
-
My Poetry Collection
شکوہ ، گلہ ، شکایت ، ناراض , رونا دھونا کچھ اور بات ہم سے کرتا نہ کیوں ہے کوئی ہر انجمن میں گھوما سب محفلوں کو دیکھا دیتے ہیں زخم سارے بھرتا نہ کیوں ہے کوئی ...................................................
-
My Poetry Collection
"تیسری نسل" لاشوں پہ سیاست کرنے کو بابا کی تجوری بھرنے کو پھر تخت پہ لڑنے مرنے کو بھٹو کا نواسا آیا ہے پِھر جُھوٹے وعدے؟ جی بابا! مذموم ارادے؟ جی بابا! بھیڑوں کے لبادے؟ جی بابا! تیّار پیادے؟ جی بابا! مزدور کا بچہ؟ بے وقعت دہقان کا بچہ؟ خادم ہے مجبور کا بچہ؟ مرنے دو نادان کا بچہ؟ ایندھن ہے یہ ایندھن خوب جلانے کو اِک نسْل نئی کو کھانے کو اور جُھوٹے خواب دکھانے کو بھٹو کا نواسا آیا ہے (ابنِ منیب)
-
پاگل
پاگل کسے کہتے ہیں؟؟.. جو ہوش گنوا بیٹھے! جو روڈ پہ جا بیٹھے! جو مانگ کے کھا بیٹھے! جو بھوک چھپا بیٹھے! کہتے ہیں اسے پاگل؟!! بے شرم پھرے جو وہ! ٹھوکر سے گرے جو وہ! شکوہ نہ کرے جو وہ! بے موت مرے جو وہ! ہے کون بھلا پاگل؟!! ننگا ہو بدن جس کا! گندا ہو رہن جس کا! آزاد ہو من جس کا! خالی ہو ذہن جس کا! کیا اس کو کہیں پاگل؟!! گھر بھول گیا ہو جو! در بھول گیا ہو جو! زر بھول گیا ہو جو! شر بھول گیا ہو جو! وہ شخص ہے کیا پاگل؟!! عزت سے ہو ناواقف! ذلت سے ہو ناواقف! دولت سے ہو ناواقف! شہرت سے ہو ناواقف! کیا اس کو کہیں پاگل؟!! تم بات مری مانو! جو سچ ہے اسے جانو! اس گول سی دنیا میں! صرف ایک نہیں پاگل! کچھ اور بھی ہیں پاگل!! جو ماں کو ستاتا ہے! دل اس کا دکھاتا ہے! جو باپ کے اوپر بھی! جھٹ ہاتھ اٹھاتا ھے! وہ شخص بھی ہے پاگل!! جو رب کو بھلا بیٹھا! جو کرکے خطا بیٹھا! دولت کے نشے میں جو! جنت کو گنوا بیٹھا! وہ شخص بھی هے پاگل! جو علم نہ سیکھے وہ! جو دین نہ جانے وہ! جو خود کو بڑا سمجھے! جو حق کو نہ مانےوه! ہے وہ بھی بڑا پاگل!! دنیا میں جو کھویا ہے! غفلت میں جو سویا ہے! جو موت سے ہے غافل! جو عیش کا جویا ہے! اس کو بھی کہو پاگل!!!