Everything posted by Story Maker
-
My Poetry Collection
کتنا دشوار ھے فطرت کا بدلنا.... لوگ کعبە گئے پر دل سے برائی نە گئ...
-
My Poetry Collection
جانے اس کی جدائی کیا ہو گی جس کا ملنا ہی حادثہ ہے مجهے
-
My Poetry Collection
ہم ہی تھے جو تیرے آنے تلک جلے ـــــ ورنہ سبھی چراغ ـــــــــ سرِ رہگزر نہ تھے ایسے انتخاب :جاسم نور
-
ﺍﻋﻼﻥ
ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮ ﺍﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎ ﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔ (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ،ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔ (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮ ﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮﺁﮔﯿﺎ (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻ ﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻ ﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍ ﺕ ﮐﮭﺎ ﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮ ﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮ ﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔ (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍ ﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎ ﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮ ﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﻟﺴﭧ ﮨﺎ ﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺩﮮ ﺩﯼ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻟﮯ ﺁﺅ ۔ ﻓﻼﮞ ﻟﮯ ﺁﺅﺳﺎﺭﮮ ﭘﯿﺴﮯ ﺧﺮﭺ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ، ﺟﯿﺐ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﻐﯿﺮ ﺷﺎ ﺩﯼ ﮐﮯ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ ۔ (3 ) ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻ ﺩ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﺸﯿﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﺍﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺣﺎﻝ ﭼﺎﻝ ﮨﯽ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﮨﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ ۔ (4 ) ﺟﻮ ﺍﻭﻻ ﺩ ﻟﮯ ﺁﯾﺎﺗﮭﺎ ﺑﮍﺍ ﺧﻮﺵ ﺗﮭﺎ ۔ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺑﺎ ﭖ ﮐﻮ ﻟﭩﺎ ﮐﺮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﻭﮦ ﺑﻮﻻ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ ۔ (5 ) ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻭﺍﻻ ﺗﮭﺎ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎ ﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﺍﭨﮫ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﺮ ﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﺮﺩﯼ ﺗﮭﯽ ،ﺑﮍﺍ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍ ﺕ ﮐﮭﺎ ﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎﻟﯿﮑﻦ ﺑﺴﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮍﺍ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﯾﮧ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮐﺎ ﺍﭨﮭﻨﺎ ﺳﺮ ﺩﯼ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﻧﺎ ﺑﮍﺍ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﮯ ۔ (6 ) ﺟﻮ ﺷﻮ ﮔﺮ ﻭﺍﻻ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎ ﻧﺴﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺻﺒﺢ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻭﮨﯽ ﺷﻮ ﮔﺮ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﯽ ﭼﻠﻮ ﭘﯿﺸﺎ ﺏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺳﻮ ﺗﻮ ﺟﺎ ﺗﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺱ ﮐﻢ ﺑﺨﺖ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﺳﻮﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ۔ ﺑﮯ ﺷﮏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﺎﺷﮑﺮﺍ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور صبر کرنا چاہئے اللہ ہمیں صبر و شکر کرنے کی توفیق دے۔ آمین
-
My Poetry Collection
لب خاموش سے افشا ہوگا راز ہر رنگ میں رسوا ہوگا دل کے صحرا میں چلی سرد ہوا ابر گلزار پہ برسا ہوگا تم نہیں تھے تو سر بام خیال یاد کا کوئی ستارہ ہوگا کس توقع پہ کسی کو دیکھیں کوئی تم سے بھی حسیں کیا ہوگا زینت حلقۂ آغوش بنو دور بیٹھوگے تو چرچا ہوگا جس بھی فن کار کا شہکار ہو تم اس نے صدیوں تمہیں سوچا ہوگا آج کی رات بھی تنہا ہی کٹی آج کے دن بھی اندھیرا ہوگا کس قدر کرب سے چٹکی ہے کلی شاخ سے گل کوئی ٹوٹا ہوگا عمر بھر روئے فقط اس دن رات بھیگی تو اجالا ہوگا ساری دنیا ہمیں پہچانتی ہے کوئی ہم سا بھی نہ تنہا ہوگا
-
My Poetry Collection
کئی بار اس کا دامن بھر دیا حسنِ دو عالم سے مگر دل ہے کہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی کئی بار اس کی خاطر ذرے ذرے کا جگر چیرا مگر یہ چشمِ حیراں، جس کی حیرانی نہیں جاتی نہیں جاتی متاعِ لعل و گوہر کی گراں یابی متاعِ غیرت و ایماں کی ارزانی نہیں جاتی مری چشمِ تن آساں کو بصیرت مل گئی جب سے بہت جانی ہوئی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی سرِ خسرو سے نازِ کجکلاہی چھن بھی جاتا ہے کلاہِ خسروی سے بوئے سلطانی نہیں جاتی بجز دیوانگی واں اور چارہ ہی کہو کیا ہے؟ جہاں عقل و خرد کی ایک بھی مانی نہیں جاتی (فیض احمد فیض)
-
My Poetry Collection
سڑک مسافت کی عجلتوں میں گھرے ہوئے سب مسافروں کو بغور فرصت سے دیکھتی ہے کسی کے چہرے پہ سرخ وحشت چمک رہی ہے کسی کے چہرے سے زرد حیرت چھلک رہی ہے کسی کی آنکھیں ہری بھری ہیں کبیر حد سے ابھر رہا ہے صغیر قد سے گزر رہا ہے کسی کا ٹائر کسی کے پہیے کو کھا رہا ہے کسی کا جوتا کسی کی چپل چبا رہا ہے کسی کے پیروں میں آرہا ہے کسی کا بچہ کسی کا بچہ کسی کے شانے پہ جارہا ہے کوئی ٹھکانے پہ کوئی کھانے پہ جارہا ہے حبیب دستِ رقیب تھامے غریب خانے پہ جارہا ہے امیر پنجرہ بنا رہا ہے غلام کرتب دکھا رہا ہے اوراپنے بیٹے کے ساتھ چھت پر امین کنڈا لگا رہا ہے نظام تانگا چلا رہا ہے کسی کلائی پہ جگمگاتی ہوئی گھڑی ہے مگر ابھی وہ رکی ہوئی ہے کسی کے چہرے پہ بارہ بجنے میں پانچ سیکنڈ رہ گئے ہیں کسی کی ہاتھی نما پراڈو سڑک سے ایسے گزر رہی ہے سوائے اس کے کہیں بھی جیسے کوئی نہیں ہو کسی کی مونچھیں جھکی ہوئی ہیں کسی کی بانچھیں کھلی ہوئی ہیں کسی کی ٹیکسی کسی کی فوکسی ملی ہوئی ہیں کسی کے لب اور کسی کی آنکھیں سلی ہوئی ہیں کسی کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں کسی کی پگڑی چمک رہی ہے کسی کی رنگت کسی کی ٹوپی اڑی ہوئی ہے شریف نظریں اٹھا اٹھا کر کمان جسموں پہ اپنی وحشت کے تیر کب سے چلا رہا ہے نظیر نظریں چرا رہا ہے نفیس اپنے کلف کی شکنوں کو رو رہا ہے حکیم اپنے مطب کے شیشوں کو دھو رہا ہے کسی کی آنکھوں کے دھندلے شیشوں میں اس کے ماضی کی جھلکیاں ہیں کسی کی آنکھوں میں آنے والے حسین لمحوں کی مستیاں ہیں کسی کی آنکھوں میں رت جگوں کی کچھ ارغوانی سی ڈوریاں ہیں کسی کے کاندھے پہ اس کے خوابوں کی بوریاں ہیں کباڑخانے پہ باسی ٹکڑوں کی اور کتابوں کی بوریاں ہیں بزرگ برگد کے نیچے بوڑھا کھڑا ہوا ہے اور اس کے ہاتھوں میں ٹیپ لپٹی ہوئی چھڑی ہے پولیس کی گاڑی پکٹ لگا کر سڑک پہ ترچھی کھڑی ہوئی ہے اور ایک مزدورر اپنا دامن اٹھائے بے بس کھڑا ہوا ہے اور اک سپاہی کہ اس کے نیفے میں انگلیوں کو گھما رہا ہے وہیں پہ شاہد سیاہ چشمہ لگاکے خود کو چھپا رہا ہے نیوز چینل کی چھوٹی گاڑی بڑی خبر کی تلاش میں ہے دوسبزی والے بھی اپنی پھیری لگا رہے ہیں توپھول والے کے سرپہ پھولوں کی ٹوکری ہے کسی کی آنکھوں میں نوکری ہے کسی کی آنکھوں میں چھوکری ہے وقار سر کو جھکا رہا ہے فراز کھائی میں جارہا ہے تو گیلی سگریٹ کے کش لگا کر نواب رکشہ چلا رہا ہے سلیم کنی گھما رہا ہے وکیل وردی میں جارہا ہے ضمیر بغلیں بجا رہا ہے اورایک واعظ بتا رہا ہے خدا کو ناراض کرنے والے جہنمی ہیں خدا کو راضی کرو خدارا خدا کو راضی کرو خدارا اوراس کے آگے نصیر ، اکمل ، کمال ، شادا، غلام سارے نظر جھکائے کھڑے ہوئے ہیں کہ چشمِ بینا اگر کہیں ہے تو سمجھو پاتال تک گڑی ہے کسی کو اے سی خریدنا ہے کسی کو پی سی خریدنا ہے کسی کی بس اور کسی کی بی سی نکل رہی ہے عقیلہ خالہ کے دونوں ہاتھوں میں آٹھ تھیلے لٹک رہے ہیں اور آتے جاتے سبھی مسافر انہیں مسلسل کھٹک رہے ہیں ضیاءاندھیرے میں جارہا ہے گلاب کچرا جلا رہا ہے عظیم مکھی اڑا رہا ہے کلیم گٹکا چبا رہا ہے توگھنٹہ پیکج پہ جانے کب سے فہیم گپیں لڑا رہا ہے سبق مساوات کا سکھانے وزیر گاڑی میں جارہا ہے ثناءندا کو نئے لطیفے سنا رہی ہے حنا ہتھیلی کو تکتے تکتے پرانے رستے سے آرہی ہے اور اپنی بھاوج کا ہاتھ تھامے زبیدہ چیک اپ کو جارہی ہے وہ اپنی نظریں کبھی ادھر کو کبھی ادھر کو گھما رہی ہے مگر کوئی شے اسے مسلسل بلا رہی رہی ہے عجیب عجلت عجیب وحشت عجیب غفلت کا ماجرا ہے کہوں میں کس سے مرے خدایا یہ کیسی خلقت کا ماجراہے کہ اپنی مستی میں مست ہوکر یہ سب مسافر گزر رہے ہیں نئے مسافر ابھر رہے ہیں سڑک جہاں تھی وہیں کھڑی ہے مگر حقیقت بہت بڑی ہے سڑک پر بلّی مری پڑی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعر۔۔۔ عمران شمشاد
-
My Poetry Collection
ﻋﺠﺐ ﺍِﮎ ﺟﺸﻦ ﺳﺠﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﺮﯼ ﺳﻨﺴﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﮧ ﻣﺤﻮِ ﺭﻗﺺ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﻣﯿﺮ ﺷﮩﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﻧﭩﯽ ﯾﺘﯿﻤﯽ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﻟﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﺑﭽﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﻣِﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﺩﻻﺅﮞ ﮔﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﮐﭙﮍﮮ ﻟﮩﻮ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﮐﺮ ﺑﮑﮭﺮﺍ ﻣﮕﺮ ﭘﯿﻤﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﺮﺍﭘﺎ ﻣﻮﺕ ﺑﮑﮭﺮﯼ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮯ ﮔﻮﺭ ﻻﺷﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺭﻣﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺘﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮐﮭﺘﺎ ﺁُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﻟﻮﮞ ﺳﮕﺎﻥ ِ ﺯﺭ ﻣﭽﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮭﯽ ﻃﻮﻓﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﮨﯿﮟ ﯾُﻮﮞ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﻣِﺮﮮ ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﺑﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻋﺎﺑﯽ ﻣﮑﮭﻨﻮﯼ
-
My Poetry Collection
Watan naseeb Kahan apni qismatain hon gi Jahan bhi jain gai ham sath hijratain hon gi Kabhi ti sahaib e dewar o Dar banain gai hum Kabhi to sar pr hamaray nai chattain hon gi Abhi to qaid hai jazbon ki andhiyan dil main Hamara saber jo tota qayamataìn hon gi
-
My Poetry Collection
اُٹھ شیرِ مجاہد ہوش میں آ تعمیرِ خلافت پیدا کر کیوں فرقے فرقے ہوتا ہے اب ایک جماعت پیدا کر کر تو بھی ترقی دنیاں میں اسبابِ تجارت پیدا کر قارون کی دولت ٹھکرا دے عثمان کی دولت پیدا کر اسلام کا دم بھرتا ہے کفر سے پھر کیوں ڈرتا ہے یا تو اسلام کا نام نہ لے یا شوقِ شہادت پیدا کر ?خلیل الرحمان
-
My Poetry Collection
غزل سننے والوں کی ہووے خلاصی اکاسی، بیاسی، تراسی، چوراسی پچاسی، چھاسی، ستاسی، اٹھاسی ریاضی پڑھانے کی کوشش نہ کرنا نہ بابا یہ میری سمجھ میں نہ آسی اگر شوق سے علم حاصل کرے گا خدا تجھ کو بندے کا پتر بناسی اب اک دوسرے کو نصیحت نہ کرئیے نہ تُو میرا ماما، نہ میں تیری ماسی زباں خامشی کی ہی کام آگئی ہے نہ سننا پڑا تھا نہ دسنا پیاسی وزارت میں اس کو فلو ہو گیا تو وہ سرکاری خرچے پہ امریکہ جاسی گرانی اگر یونہی بڑھتی رہے گی تو خود سوچ پھر قوم کھسماں تو کھاسی؟ اگر تو گیا کوچہء دلبراں میں تو دلبر کے "ویروں" سے پاسے پھنیاسی یہی سوچ کر میں بھی سونے لگی ہوں ۔"خراٹا" میرا قوم کو اب جگاسی چلو ناز مقطع ہی اب عرض کردو غزل سننے والوں کی ہووے خلاصی
-
My Poetry Collection
ﻣﺸﺎﻕ ﺩﺭﺩ ﻋﺸﻖ ﺟﮕﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ، ﺩﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﮭﺎؤں ﮐﺪﮬﺮ ﮐﯽ ﭼﻮﭦ، ﺑﭽﺎؤں کدھر کی چوٹ ﺁﺗﺶ
-
My Poetry Collection
ملبوس جب ہوا نے بدن سے چرا لیے دوشیزگانِ صبح نے چہرے چھپا لیے ہم نے تو اپنے جسم پہ زخموں کے آئنے ہر حادثے کی یاد سمجھ کر سجا لیے میزانِ عدل تیرا جھکاؤ ہے جس طرف اس سمت سے دلوں نے بڑے زخم کھا لیے دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے لوگوں کی چادروں پہ بناتی رہی وہ پھول پیوند اس نے اپنی قبا میں سجا لیے ہر حُرملہ کے دوش پہ ترکش کو دیکھ کر ماؤں نے اپنی گود میں بچّے چھپا لیے (سبطِ علی صبا)
-
My Poetry Collection
جب تری جان ہو گئی ہو گی جان حیران ہو گئی ہوگی شب تھا مری نگہ کا بوجھ اس پر وہ تو ہلکان ہو گئی ہوگی اس کی خاطر ہوا میں خوار بہت وہ مری آن ہو گئی ہو گی ہو کے دشوار زندگی اپنی اتنی آسان ہو گئی ہوگی بے گلہ ہوں میں اب بہت دن سے وہ پریشان ہو گئی ہوگی اک حویلی تھی دل محلے میں اب وہ ویران ہو گئی ہوگی اس کے کوچے میں آئی تھی شیریں اس کی دربان ہو گئی ہوگی کمسنی میں بہت شریر تھی وہ اب تو شیطان ہو گئی ہوگی (جون ایلیا)
-
My Poetry Collection
مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے (احمد مشتاق)
-
My Poetry Collection
اس شوخ سے جو میں نے کہا، جانِ من سنو، حج کر کے آیا ہوں، مجھے حاجی کہا کرو، وہ بولی حج کا اب یہ تقاضا ہے حاجی جی، اب جانِ من نہیں مجھے باجی کہا کرو. (سید سلمان گیلانی)
-
My Poetry Collection
ﺟﻮ "ﮨﻢ ﭘﮧ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﮭﮯ ﺭﻧﺞ ﺳﺎﺭﮮ" ﻭﮦ "ﺧﻮﺩ ﭘﮧ ﮔﺰﺭﮮ" ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﺟﺐ "ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ" کے"ﻋﺬﺍﺏ ﺟﮭﯿﻠﮯ" ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺟﻦ "ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﺎﺅﮞ" ﻣﯿﮟ ﺳﮯ "ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎ ﺩﯾﺎ" ﺗﮭﺎ ﺍﻧﮩﯽ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ "ﺍﮔﻠﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﺟﻮ ﭘﮭﻞ ﻧﮧ ﺍﺗﺮﮮ" ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻭﮦ "ﮔﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺿﻌﯿﻒ ﺩﮨﻘﺎﮞ" "ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺑﻨﻨﮯ" ﭘﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺧﻔﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ "ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ" ﺟﻮ ﺷﮩﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ "ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﻟﻮﭨﮯ" ﺗﻮ لوگ سمجھے
-
My Poetry Collection
محبت کا ارادہ بدل جانا بھی مشکل ہے.... تمھیں کھونا بھی مشکل ہے تمھیں پانا بھی مشکل ہے.... اداسی تیرے چہرے کی گوارہ بھی نہیں لیکن.... تیری خاطر ستارے توڑ کے لانا بھی مشکل ہے.... ذرا سی بات پر آنکھیں بھگو کے بیٹھ جاتے ہو.... تمھیں تو اپنے دل کا حال بتانا بھی مشکل ہے....
-
My Poetry Collection
دل میں کوئی چراغ جلایا نہیں گیا خود کو بھی حالِ دل سنایا نہیں گیا تو خواب تھا سو دل میں سماتا بھی کسطرح آنکھوں میں آ گیا پھر چھپایا نہیں گیا ،، آواز دے کے تجھ کو چاہا تھا روک لوں لب ہل سکے نہ ،،، مجھ سے بلایا نہیں گیا ، تو بھی بچھڑ کے مجھ سے کیسے بدل گیا مجھ سے بھی اپنی ذات میں آیا نہیں گیا تو نے بھلا دیا ہے مگر یار دیکھ لے مجھ سے تو تیرا غم بھی بھلایا نہیں گیا ،، اک دشت میرے پیر سے لپٹا رہا سدا ،، اک میں تھا دشت میں بھی سمایا نہیں گیا گھبرا گیا تھا راستے کی تلخیوں سے وہ ،، میں اسکو چھوڑ کر یوں خدایا نہیں گیا ،،
-
My Poetry Collection
محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہے ہمیں " دُعــــا "کا سہارا عجیب لگتا ہے شعورِ موسمِ ہجر و وصال رکھتے ہیں سو عِشق سارے کا سارا عجیب لگتا ہے کبھی تمہاری طلب بےقرار رکھتی تھی اور اب تو زکر تمہارا عجیب لگتا ہے ہمارے دل نے ارادہ تو کر لیا لیکن ابھی سفر کا ستارہ عجیب لگتا ہے کبھی چراغ جلائے تھے جس کے پانی پہ وہ جھیل اور وہ کنارہ عجیب لگتا ہے نوشی گیلانی
-
My Poetry Collection
ہم کافروں کی مشقِ سخن ہائے گُفتَنی اُس مرحلے پہ آئی کہ اِلہام ہو گئی دُنیا کی بےاُصول عداوت تو دیکھیے ہم بُوالہوس بنے تو وفا عام ہو گئی کل رات، اُس کے اَور مِرے ہونٹوں میں تیرا عکس اَیسے پڑا کہ رات تِرے نام ہو گئی (مصطفیٰ زیدی از قبائے سَاز )
-
My Poetry Collection
تُو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے.... تجھ پہ اُٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے فیض
-
My Poetry Collection
شامِ غم جب بکھر گئی ہو گی جانے کس کس کے گھر گئی ہو گی؟ اِتنی لرزاں نہ تھی چراغ کی لَو اپنے سائے سے ڈر گئی ہو گی چاندنی ایک شب کی مہماں تھی صبح ہوتے ہی مَر گئی ہو گی دیر تک وہ خفا رہے مجھ سے دُور تک یہ خبر گئی ہو گی ایک دریا کے رُخ بدلتے ہی اِک ندی پھر اُتر گئی ہو گی جس طرف وہ سفر پہ نکلا تھا ساری رونق اُدھر گئی ہو گی رات سورج کو دھونڈنے کے لیے تا بہ حدِّ سحر گئی ہو گی میری یادوں کی دھوپ چھاؤں میں اُس کی صورت نکھر گئی ہو گی یا تعلّق نہ نبھ سکا اس سے یا طبیعت ہی بھر گئی ہو گی تیری پل بھر کی دوستی محسنؔ اُس کو بدنام کر گئی ہو گی (محسن نقوی)
-
My Poetry Collection
میں تنہائی کا حاصل ہو گیا ہوں بھری دنیا میں شامل ہو گیا ہوں اُسے آساں سمجھ لینے کی دُھن میں میں اپنے آپ مشکل ہو گیا ہوں بہت پتھر بنا ہوں ٹوٹنے کو مگر اک چوٹ سے دل ہو گیا ہوں
-
My Poetry Collection
تمہاری صبح حسین ہو رخ ِ سحر کی طرح تمہاری رات ہو روشن شبِ قمر کی طرح کوئی پوچھے جو جنت کا تو یہ کہہ سکو ہنس کر وہ بھی خوب جگہ ہے ہمارے گھر کی طرح