جناب محترم ڈاکٹر صاحب بندہ ناچیز ایک عرصہ سے آپکی تحریروں کا خاموش قاری ہے اور خاموش اس لیے کہ آپ کی تحریریں لاجواب ہوتی ہیں اور ان پر تبصرہ کرنا یا رائے دینا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔موجودہ کہانی کالج کلز انتہاءی شاندار لاجواب اور دلچسپ کہانی ہےاور آپ کے کمال تخیل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اگر آپ برا نہ منائیں تو صرف ایک عرض کرنا چاہوں گا کہ کہانی کے مرکزی کردار زہرا کا اگر آپ نام تبدیل کر سکیں تو مہربانی ہوگی کیوں کہ یہ ایک نہایت متبرک نام ہے۔باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں کیوں کہ آگے چل کر کہانی میں اس کردار کے ساتھ کیا ہونے والا ہے وہ تو آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔