Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 28/06/25 in Posts

  1. ہم سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ چینل کو فالو کرنا ہر ممبر کی ذاتی پسند پر منحصر ہے، اور ہم نے نہ آپ سے اور نہ کسی دوسرے ممبر سے کبھی ذاتی طور پر چینل جوائن کرنے کا اصرار کیا ہے۔ یہ کوئی کمرشل چینل نہیں، بلکہ خالصتاً اہم اپڈیٹس اور نوٹیفکیشنز بروقت پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جو ممبرز اپڈیٹ رہنا چاہیں وہ اسے جوائن کر سکتے ہیں، اور جو انتظار کو ترجیح دیتے ہیں وہ اپنی مرضی سے فورم لیٹ وزٹ کرتے رہتے ہیں۔ یہ فورم کبھی بھی بند نہیں رہا۔ البتہ بیک ڈور لنک کو پبلک نہیں کیا گیا ۔ تاکہ صرف مخصوص لوگ ہی اس کی ایکسس پائیں ۔ جن لوگوں کے پاس ابھی بھی بیک ڈور لنک نہیں ہے ۔ ان کی نظروں میں فورم اب بھی کلوز ہی ہے ۔ جب ہمارے مین ڈومین پر بوٹ ٹریفک کا حملہ ہوا تو ہم نے سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فرنٹ اینڈ پر کلاؤڈ فائر وال رولز سخت کیے اور فورم کا بیک ڈور لنک تمام ایکٹو اور کلاؤڈ ممبرز کو ای میل کیا۔ یہ ای میل آپ کو بھی ارسال کی گئی تھی، مگر چونکہ آپ نے اپنی فورم نوٹیفکیشن سیٹنگز بند کر رکھی تھیں، اس لیے یہ پیغام آپ کو موصول نہ ہو سکا۔ اسی وجہ سے آپ کو کئی ہفتوں تک فورم بند نظر آیا، حالانکہ فورم مسلسل فعال تھا ۔ ہم نے فقط اوپن ایکسس کو محدود کیا تھا تاکہ فورم کو نقصان دہ ٹریفک سے محفوظ رکھا جائے اور اصل ممبرز بیک لنک کے ذریعے مستفید ہوتے رہیں۔ کئی دیگر ممبرز نے بروقت ای میل یا چینل سے لنک حاصل کر لیا، جبکہ بعض ممبرز کو بعد میں رابطہ کرنے پر لنک فراہم کیا گیا۔ فورم کو ہینڈل نہ کر پانے کا تاثر سراسر ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ اگر انتظامی صلاحیت واقعی اتنی کمزور ہوتی تو یہ فورم کب کا بند ہو چکا ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم اربوں کی بوٹ ٹریفک کے حملے کے باوجود بھی فورم کو مسلسل آن لائن رکھ سکتے ہیں ۔ اور ایسا ممکن بھی ہے کہ اربوں بوٹ ٹریفک میں بھی کوئی ایک بوٹ فورم پر ہٹ نہ کر سکے۔اس طرح کی سیکیورٹی فورم پر لگائی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس نوعیت کی مکمل سیکیورٹی کے لیے جس انفراسٹرکچر اور سروسز کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے اخراجات تقریبا پانچ ہزار ڈالر ماہانہ بنتے ہیں۔ اگر یہ اخراجات ون ٹائم ہوتے یعنی صرف ایک بار کی ادائیگی کرنا ہوتی تو ہم اپنی طرف سے ادا کر دیتے، مگر چونکہ یہ مستقل ماہانہ لاگت کا تقاضا کرتے ہیں، جس کا بوجھ ہم فورم ممبرز پر نہیں ڈال سکتے ۔ اس لیے ہم نے فورم کے بجٹ اور پالیسی کے مطابق ایک متوازن طریقہ اپنایا ہے۔ ہم اپنی طرف سے مسلسل پوری سنجیدگی، نظم اور تکنیکی مہارت کے ساتھ فورم کو محفوظ، فعال اور بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ممبرز بھی اسی سنجیدگی اور شعور کے ساتھ فورم کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ آپ سب کی شراکت، رائے اور حمایت ہمارے لیے ہمیشہ اہم رہی ہے۔ کسی مزید سوال یا تجویز کے لیے ہم ہمیشہ حاضر ہیں۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.