🌟 اپگریڈ کے نئے دور میں خوش آمدید 🌟 محترم ممبرانہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا فورم کامیابی کے ساتھ اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا ورژن نہ صرف ظاہری طور پر زیادہ دلکش ہے، بلکہ اندرونی طور پر بھی کئی جدید سہولتوں اور خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اب فورم مزید تیز، محفوظ، موبائل فرینڈلی اور یوزر فرینڈلی ہو گیا ہے، تاکہ آپ کا براؤزنگ تجربہ پہلے سے کئی گنا بہتر ہو سکے۔اپگریڈ کا مقصداس اپگریڈ کے پیچھے فورم انتظامیہ کی مسلسل محنت، وقت اور خلوص شامل ہے۔ ہر پہلو کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی گئی ہے تاکہ آپ سب ایک جدید، آرام دہ اور بہتر ماحول میں فورم سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔اصل منصوبہ یہ تھا کہ یہ نیا اپگریڈ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے، تاکہ تہوار کی خوشیوں کے ساتھ آپ کو فورم کی ایک نئی جھلک بھی دیکھنے کو ملے۔ مگر چونکہ یہ ایک تفصیلی اور وقت طلب کام تھا، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے پہلے ہی شروع کر دیا جائے — تاکہ عید تک ہم آپ کے سامنے ایک مکمل اور بے مثال فورم پیش کر سکیں۔اس نئے ورژن میں شامل ہیںموبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر بہتر کارکردگی۔۔۔۔آسان نیویگیشن اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس ۔۔۔۔جدید سیکیورٹی فیچرز۔۔۔۔خوبصورت، صاف ستھرا اور تیز تر ڈیزائن۔۔۔۔اور وہ سب کچھ جو آپ کے فورم تجربے کو مزید شاندار بنائےچونکہ یہ ایک جامع اپگریڈ ہے، اس لیے کئی فیچرز اور آپشنز کی لوکیشن، نام اور ترتیب میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے فورم کو نئے سانچے میں ڈھالا ہے، جس کے باعث ممکن ہے کہ آپ کو ابتدا میں کچھ تبدیلیاں اجنبی لگیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ بہت جلد اس نئے ماحول سے مانوس ہو جائیں گے۔اگر آپ کو کسی فیچر تک رسائی میں مشکل ہو، یا کسی آپشن کی نئی جگہ کے بارے میں جاننا ہو تو بلا جھجک اسی تھریڈ میں سوال کریں۔ہماری ٹیم آپ کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔ہم اس وقت بھی فورم میں مزید جدید اور مفید فیچرز شامل کرنے پر کام کر رہے ہیں، جو بہت جلد مکمل ہو کر آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر لمحہ آپ کو ایک ایسا فورم مہیا کیا جائے جو آپ کی توقعات سے بڑھ کر ہو۔آپ کو یہ تبدیلیاں کیسی لگیں؟۔۔۔کیا آپ کو فورم کا نیا انداز اور فیچرز پسند آئے؟۔۔۔کیا براؤزنگ کا تجربہ اب بہتر محسوس ہو رہا ہے؟اپنی رائے، مشورے اور تجاویز ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں ۔ایڈمنسٹریٹر۔اردو فن کلب