@Kaleem345
آج اس ممبر کو پریمیم ڈیٹا چوری کر کے اپنے دوستوں سے شیئر کرنے کی وجہ سے فورم سے بین کر دیا گیا۔اس ممبر کے اکاؤنٹ میں موجود تمام سیئرئل ناولز کی اپڈیٹس اور پریمیم ناولز کو بھی اس کے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔اس ممبر کو 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا ۔ تاکہ وہ اپنی غلطی مان لےاور اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہے تو کہہ سکتا ہے۔بجائے اس ممبر نے اپنی غلطی ماننے کے قسم اور قرآن کا سہارا لیا اور اپنے آپ کو بے قصور گردانا۔کیونکہ اس ممبر نے اپنی طرف سے عقلمندی دیکھاتے ہوئے کافی محنت کی تھی۔ اور کہانی پر موجود تمام واٹر مارک صاف کر دیئے تھے۔ تاکہ وہ پکڑا نہ جا سکے مگر وہ شاید یہ بھول گیا کہ اگر واٹر مارک ریموو ہو سکتا ہے تو اسے دوبارہ ری سٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔اور فورم میں بھی ممبر کو ٹریک کرنے کے لیئے کافی ٹولز موجود ہیں۔ فورم کی طرف سے اس ممبر کو تمام ثبوت سینڈ کیئے گئے۔جس پر اس ممبر نے معافی اور آخری موقعہ کی درخواست کی ۔ کیونکہ فورم میں اس خلاف ورزی کی کوئی معافی نہیں ۔ الہذا اس ممبر کو فورم سے لائف ٹائم بین کر دیا گیا ہے۔اب نئی اپڈیٹ کے لیئے اس ممبر کو دوبارہ سے مطلوبہ سیئریل ناول کی پرانی اپڈیٹس بھی لینا پڑیں گی ۔کیونکہ اس کے بغیر نئی اپڈیٹ اسے نہیں مل سکتی۔یا پھر صبر کا گھونٹ بھرنا ہو گا۔ایسے لوگوں کو واقعی عزت راس نہیں آتی۔ جو ایسی اوچھی حرکتیں کرتے ہیں۔اور فورم کے ساتھ ساتھ اپنا بھی نقصان کرتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر