Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Leaderboard

Popular Content

Showing most liked content on 18/02/24 in all areas

  1. سُنا ہے زہرا نگاہ سُنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے سُنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں تو مینا اپنے بچّے چھوڑ کر کوّے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے سُنا ہے گھونسلے سے کوئی بچّہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہے سُنا ہےکسی ندی کے پانی میں بئے کے گھونسلے کا گندمی سایہ لرزتا ہے تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسی مان لیتی ہیں کوئی طوفان آ جائے، کوئی پُل ٹوٹ جائے تو کسی لکڑی کے تختے پر گلہری ، سانپ ، چیتا اور بکری ساتھ ہوتے ہیں سُنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے خداوندا، جلیل و معتبر دانا و بینا، منصف و اکبر میرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی کا کوئی دستور نافذ کر سُنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.