بیٹی بددل ہو کر میکے آگئی -
باپ نے کہا "تمہارے ہاتھ کا کھانا کھائے بہت دن ہوگئے ہیں، آج میرے لئے ایک انڈا ایک آلو ابال دو اور ساتھ٘ گرما گرم کافی لیکن 20 منٹ تک چولہے پر رکھنا"
جب تیار ہو گیا تو بولے : "چیک کرلو آلو ٹھیک سے نرم ہو گیا ہے ، اب انڈا چھو کے دیکھو ہارڈ بوائل ہوگیا ہے؟ کافی چیک کرو رنگ اور خوشبو آگئی ؟؟"
بیٹی نے چیک کر کے بتا دیا کہ سب پرفیکٹ ہے ۔
باپ نے کہا : "دیکھو 3 چیزوں نے گرم پانی میں یکساں وقت گزارا اور برابر کی تکلیف برداشت کی، آلو سخت ہوتے ہیں اس آزمائش سے گزر کے نرم ہوگیا ، انڈا نرم ہوتا ہے گرے تو ٹوٹ جائے ، وہ اب سخت ہوگیا اور اس کے اندر کا لیکویڈ بھی سخت ہوگیا ہے، کافی نے پانی کو خوش رنگ خوش ذائقہ اور خوشبودار بنا دیا ہے"
پھر باپ نے بیٹی کو سب سے آخر میں یہ تاکید کی "یہ سب اپنے خاوند کو سنانا اور پوچھنا کہ وہ کیا بننا چاہتا ہے ----------- آلو، انڈا یا کافی ؟"