Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

Direct Login Without UserName Password Comedy Tareeqay Say


Recommended Posts

Posted

اور یاروں کیا حال ہیں؟ لو جی ہم پھر آگئے آپ کا دماغ کھانے! ہاں تو بھائی لوگ! اور فورم سے باہر والے بھائیوں کی بہن لوگ!

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

(پہلے مجھے سوچنے دو کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے یا دو دفعہ کا ذکر ہے؟)

ام م م م م م!!!!!!۔

ہاں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بل گیٹس مجھ سے ملنے میرے آفس آیا تو مجھے بڑا پریشان دیکھا۔ کہنے لگا : اوئے یار راجہ! توں فیر پریشان ہو ریا ہے! آخر گل کی اے؟ (یعنی کہ اوئے راجہ تو پھر پریشان ہو رہا ہے آخر بات کیا ہے؟) میں تو ویسے ہی غصہ میں بھرا بیٹھا تھا پھٹ پڑا اور بے نقد سنادیں اس بے چارے کو۔" ابے او بِلُّو! تو بِلُّو نہیں الُّو ہے الُّو! یار یہ کیا! یہ کوئی ونڈوز بنائی ہے تم لوگوں نے؟ ابے یار پہلی دفعہ انسٹالیشن کے بعد میں نے دو تین یوزر اکاؤنٹ کیا بنا لیے یہ تو ہر دفعہ اپنی یوزر ویلکم اسکرین دکھانے لگ گیا۔ ڈائرکٹ لاگ ان ہی نہیں ہوتا ہے!" تو میرے غصہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلو! میرا مطلب ہے بل گیٹس کہنے لگا:" اوئے یار راجہ! فکر نہ کر! تے ذکر نہ کر! میں آگیا ہوں ناں بس جیسا جیسا میں کرتا جاؤں تو دیکھتا جا! اور پھر تیرا مسئلہ حل!" یہ کہہ کر وہ میرے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ گیا اور پھر اس کے ہاتھ تیزی سے کی بورڈ پر چلنے لگے۔ اب جو میں نے دیکھا تو سمجھ میں آیا کہ اس نے کیا کیا ہے؟ خیر جو اس نے کیا وہ کچھ اس طرح سے تھا۔

اس بلّو کے بچے نے تیزی کےساتھ کمپیوٹر کے اسٹارٹ بٹن پہ کلک کر کے رن میں

( او یار میرا مطلب رن میں کسی اور میں نہ سمجھ لینا)

یہ لکھا حرف بہ حرف ایسا ہی لکھا تھا۔ قسم لے لو!۔

CONTROL USERPASSWORDS2

اب جو کھڑکی (اوہو یار میرا مطلب ہے کہ اب جو ونڈو) کھلی ہے تو اس میں

Users must enter a user name and password to use this computer option

کے اوپر جو صحیح کا نشان لگا ہوا تھا اس کو ہٹا دیا۔ اور پھر ایک اکاونٹ کو کلک کر کے اور پھر او کے کر دیا۔ اس کے بعد بلُّو نے پوچھا "اوئے راجہ! جلدی سے بتا کس اکاؤنٹ سے ہر دفعہ لاگ ان ہونا ہے؟ " میں نے کہا "یار بلُّو ! ایڈمنسٹریٹر کے اکاؤنٹ کو لاگ ان کر دے میرے دوست! میں تنگ آگیا ہوں ہر دفعہ کا پاس ورڈ دے دے کے اور اس ویلکم اسکرین سے۔" بس پھر کیا تھا اس نے یوزر نیم میں ایڈمنسٹریٹر لکھا اور میں نے پاس ورڈ والے خانے میں پاس ورڈ ڈالا اور پھر اپلائی پہ کلک کر کے اوکے کر دیا۔ بلُّو کہنے لگا کہ "لے یار تیرا کام ہو گیا۔ اب میں چلا!" میں نے کہا "کہاں چلا؟ پہلے کمپیوٹر تو ری اسٹارٹ کر کے دکھا!" خیر جناب اس نے کمپیوٹر ری اسٹارٹ کیا اور پھر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ بغیر ویلکم اسکرین اور پاسورڈ مانگے بناء ونڈوز ڈائرکٹ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو چکی تھی۔ میں گھبرا گیا۔ میں نے کہا "اوئے بلُّو! کھوتے دے پتر یہ کیا؟ باقی اکاؤنٹ کہاں گئے؟" تو بلُّو قہقہہ مار کر ہنسا اور بولا" فکر ناٹ جانی! وہ بھی سب اپنی جگہ موجود ہیں! بس تم کو ذرا سی تکلیف کرنی ہو گی۔ جب بھی کسی اور اکاؤنٹ میں جانا ہو تو سوئچ یوزر یا پھر لاگ آف کر کے جا سکتے ہو۔ اور ہاں آج کے بعد تمہاری ونڈوز بناء کسی جھنجھٹ کے ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ سے ہی لاگ ان ہوگی اور وہ بھی ڈائرکٹ۔ اور اگر تم کو کوئی اور اکاؤنٹ ڈائرکٹ لاگ ان کرنا ہو تو جیسے میں نے ابھی کیا کنٹرول یوزر پاس ورڈ 2 کے ذریعہ ویسے تم بھی کر لینا!" میں نے کہا "باتیں چھوڑ مجھے دکھا " تو اس نے لاگ آف اور سوئچ یوزر کر کے مجھے ویلکم اسکرین پر موجود میرے تمام اکاونٹس دکھا دیے تب میری جان میں جان آئی۔ پھر وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور جاتے جاتے کہنے لگا "میں اپنی اس خدمت کا بل تجھے جلد بھیج دوں گا برائے مہربانی وقت پہ ادائیگی کر دینا۔" میں نے کہا "اسی لیے! سالے اسی لیے تیرا نام بل گیٹس ہے! تو باز نہیں آتا ناں اپنی حرکتوں سے! کام ہوا نہیں کہ بس بل بھیج دیا اور نہ بھیجا تو گیٹ بجا بجا کے بل ہاتھ میں تھما دیا! تو گیٹ بجا بجا کے بل بانٹتا پھرتا ہے ناں اسی لیے تیرا نام بل گیٹس ہے۔ اور میں تجھے پیار سے بلُّو کہہ کر پکارتا ہوں۔"

ہاں تو دوستوں آپ کو کیسا لگا؟ کچھ سمجھ میں بھی آیا کہ نہیں؟ ارے یاروں اتنی آسان فہم زبان میں اس بندہ ناچیز نے آپ لوگوں کو اتنی اچھی ٹپ دی اور آپ لوگ نہیں سمجھے۔ چلیں کوئی بات نہیں! یہ لیں اب انگریزی میں ہی سمجھ لیں!۔

Now Click Start, Run and type CONTROL USERPASSWORDS2, and click Ok. Select the user account from the list (the account to which you want to automatically logon). Uncheck Users must enter a user name and password to use this computer option, and click Ok. Type the user account password and complete the process

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

  • Replies 21
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Top Posters In This Topic

Posted

Wah dear bohot he aala yar L4P aap ka andaz bohot acha laga.......... very very nice to see that trick yar very nice...............

keep coming more tricks dear........

Posted
Wah dear bohot he aala yar L4P aap ka andaz bohot acha laga.......... very very nice to see that trick yar very nice...............

keep coming more tricks dear........

Dear Creamy! Trick Aur Thread Pasand Karnay Ka Shukria!

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB