Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

آم پکانے کیلیے خطرناک کیلشیم کاربائڈ


Recommended Posts

137819-Mangowithcalciumcarbideexpress-13


کراچی: بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں پھلوں کو غیرفطری طریقے سے پکانے کے لیے کیلشیم کاربائڈ کے استعمال پر پابندی کے برعکس پاکستان میں آم پکانے کے لیے کیلشیم کاربائڈ کا آزادانہ استعمال جاری ہے جس سے عوام کی صحت کو خطرات لاحق ہیں، کیلشیم کاربائڈ اسٹیل کی گیس ویلڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آم اور دیگر پھل پکانے کے لیے کیلشیم کاربائڈ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہونے کے باوجود تاحال کسی قسم کی قانون سازی نہیں کی گئی۔

5108.jpg?w=467


بھارت میں کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ سے متعلق قوانین (پروینشن آف فوڈ اڈلٹریشن ایکٹ اینڈ رولز) کے تحت پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائڈ کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ بھارتی اتھارٹیز مقامی بازاروں میں کیلشیم کاربائڈ سے پکے ہوئے پھلوں کے خلاف تواتر کے ساتھ کریک ڈاؤن کرتی ہیں اور کیلشیم کاربائڈ سے پکے ہوئے پھلوں کو ضبط کرکے تلف کردیا جاتا ہے۔

calcium-carbide-express.jpg?w=467



کیلشیم کاربائڈ کی فروخت اور اسٹاک رکھنے پر بھی پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جرمانوں اور سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائڈ پر پابندی عائد نہ ہونے سے عوام الناس کی صحت کو خطرات لاحق ہیں،کیلشیم کاربائڈ کے استعمال سے انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں، ان میں اعصابی نظام متاثر ہونا اور جلدی امراض سرفہرست ہیں۔


Link to comment
  • 2 months later...

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...