khoobsooratdil Posted December 17, 2012 Share #1 Posted December 17, 2012 پیاسا کو ّا ایک کو ّاشدید پیاس کے عالم میں ادھر ادھر مارا مارا پھررہا تھا مگر پانی کا کہیں نام و نشان تک دکھائی نہ دیا، اچانک نیچے اسے پانی اور کچھ کنکر نظر آئے اس کی جان میں جان آئی اور دل ہی دل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکرادا کرنے کے بعد نیچے اترآیا۔ جونہی وہ بے چارہ پانی میں کنکر ڈالنے کے لئے لپکا تو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے پرچہ درج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرلے گی۔ نتیجہ جس ملک میں کوے ہی محفوظ نہ ہو وہاں عام شہریوں کو بھلا کون پوچھتا ہے۔ لالچی کتا ایک کتا جو شکل و ہ شباہت سے ہی بلا کا خبیث دکھائی دیتا تھا ،قصائی کی دکان سے گوشت کا ایک ٹکڑا چرا لایا، ابھی اس نے ایک قریبی نالے میں اپنا عکس دیکھ کر اترانے کا ارادہ کیا ہی تھا کہ سیلابی ریلا اسے بہا کر لے گیا۔ نتیجہ، پاکستان میں موت ،مارشل لاء اور سیلاب کا کوئی وقت متعین نہیں۔ کچھوا اور خرگوش ایک مکار اور تیز طرار خرگوش نے کئی دن سے اپنے ہمسائے کھچوے کاجینا حرام کر رکھا تھا۔ وہ اٹھتے بیٹھتے اسے ریس لگانے کی دعوت دیتا اور زچ کرتا۔ ایک اور کچھوے نے سوچا کہ یہ بیہودہ شخص (مراد خرگوش) ضرورت سے کچھ زیادہ ہی تنگ کرنے لگا ہے چنانچہ پہلی فرصت میں ہی اس گستاخ کو نہایت عبرتناک سزادینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس نے خرگوش کا چیلنج قبول کیا اور مقررہ وقت پر یہ ریس شروع ہوگئی۔فتح کے نشے میں سرشار خرگوش چار قلانچیں بھرنے سے ہی سست رفتار کچھوے کو بہت پیچھے چھوڑ گیا۔ ایک شجر سایہ دار تلے بیٹھ کر اطمینان سے چرس وغیرہ کا لطف اٹھاتے اٹھاتے یہ بدنصیب سچ مچ خواب خرگوش کے مزے لینے لگا۔ اتنے میں کچھوا موقع پر پہنچا اور خرگوش کو سوتا دیکھ کر اطمینان کے ساتھ اس کے قریب گیا اس کی جیب سے نہایت قیمتی موبائل اور نقدی نکالی اور فرار ہوگیا۔ پورے شہر کی پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے مگر متعلقہ کچھوے کا کوئی نام و نشان تک نہیں ملا۔ نتیجہ کھیل کے دوران چرس سے لطف اندوز ہونا نہایت گھٹیا حرکت ہے۔ الہ دین کا چراغ الہٰ دین کا نام تو منشیوں اور محرروں جیسا تھا مگر کہتے ہیں کہ یہ بھی ایک مشہور عربی لوک داستان کا ہیرو ہوا کرتا تھا۔ ایک روز اچانک راہ چلتے چلتے اسے ایک چراغ مل گیا۔ اس نے اسے رگڑا تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ بے چارہ الہٰ دین اپنے چار ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ نتیجہ، جب کوئی چیز پھٹنے پر آجائے تو بہر صورت پھٹ کر دکھاتی ہے۔ 1 Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted December 18, 2012 Share #2 Posted December 18, 2012 Nice Post Dear Thanks Link to comment
Young Heart Posted October 23, 2015 Share #3 Posted October 23, 2015 (edited) بہت اعلٰی مزیدار کہانیاں ہیں Edited October 23, 2015 by Young Heart Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now