December 11, 201213 yr برطانوی حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قیامت سے نہ گھبرائیں بلکہ گھروں میں سموک سنسر لگائیں تفصیلات کے مطابق مایا کلینڈر کو ماننے والوں کے مطابق اکیس دسمبر قیامت کا دن ہے۔ اور جیسے جیسے 21 دسمبر قریب آ رہی ہے برطانیہ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور اس پیش گوئی کے باعث بہت خوف ہے۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کا خوف دور کرنے کے لئے انوکھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئےصرف گھروں میں سموک سنسروں کی تعداد بڑھا لیں۔ اس کے ساتھ ریڈیو پر موسم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔ دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اکیس دسمبر کے حوالے خوف پایا جاتا ہے مختلف افوائیں کے مطابق 21 دسمبر سے تین چار دنوں کیلئے پوری دنیا اندھرے میں ڈوب جائی گی اور اس ڈر سے لوگوں کی بڑی تعداد دھڑا دھڑ موم بتیاں خرید رہی ہے اور کئی علاقوں میں موم بتیوں کی قلت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی دنیا میں 21 دسمبر کو قیامت کے آنے کے حوالے سےکوئی خوف نہیں ہے۔ کیونکہ انہیں یقین ہے کہ قیامت کے متعلق سوائے اللہ کے کسی کو نہیں معلوم کہ قیامت کس دن آئے گی۔
December 12, 201213 yr Author Ye Log Qayamat se pehlay hi khouf se mar na gay to hahahahahahahahahaha
Create an account or sign in to comment