Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

🌟 اعلانِ ترقی | وڈ مین 🌟

Featured Replies

  • Administrators

🌟 اعلانِ ترقی | وڈ مین 🌟

فورم کے معیار، سنجیدگی اور مثبت روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہم ایک اہم اعلان آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

ہمارے معزز اور قابلِ قدر ممبر وڈ مین کو ان کی مسلسل محنت، معیاری اور بامقصد تحریروں، اور فورم کے لیے مثبت کردار کے اعتراف میں جونیئر رائٹر سے سینئر رائٹر کے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے۔اب سے انہیں تمام سینئر رائٹر کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

ان کی تحریروں میں پختگی، ذمہ داری اور تخلیقی سوچ نمایاں رہی ہے، جس نے نہ صرف فورم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ دیگر اراکین کے لیے بھی ایک عمدہ مثال قائم کی۔

اب ان کی تحریریں فورم کے پیڈ سیکشن میں بھی نمایاں طور پر پیش کی جائیں گی۔ اگر ان کا اندازِ تحریر آپ سب کو پسند آئے تو اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں، تاکہ مستقبل میں انہیں پیڈ ناولز/فائلز تحریر کرنے کا باقاعدہ موقع فراہم کیا جا سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو اسی جذبے اور سنجیدگی کے ساتھ نبھاتے ہوئے فورم کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔

فورم انتظامیہ کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ تمام معزز اراکین سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔

@Woodman

ایڈمنسٹریٹر ۔۔اردو فن کلب

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

میں فورم کا شکر گزار ہوں کہ فورم نے

مجھے اس قابل سمجھا ۔اور میری کاوشوں کو سراہ کر نئے رائٹرز کو امید بخشی ۔

بہت بہت مبارکباد وڈمین بھائی۔ اور اس فورم کے بھی بے حد مشکور ہیں جو اپنے مصنف حضرات کو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی فراہم کرتے ہیں۔ امید ہے اسی طرح وڈمین بھائی اپنی کاوشوں کو آگے بھی لے کر جائیں گے

وڈمین صاحب کی تحریر واقعی بہت منجھی ہوئی ہوتی یہے ۔۔ اور مسلسل ایسی تحریر بہت کم رائیٹرز نے پیش کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ایسے ہی اپنے قلم کے جوھر دکھا کے ہمیں حیران کن طور پر محظوظ کرتے رہیں گے

📢 Post Your Ad Here

محترم وڈ مین بھائی

آپ کو جونیئر رائٹر سے سینئر رائٹر کے معزز درجے تک پہنچنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن، تخلیقی صلاحیت اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ کا قلم آئندہ بھی اردو فن کلب کے افق پر نئے رنگ بکھیرتا رہے گا اور قارئین کو بہترین تخلیقات سے نوازے گا۔

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.