June 3, 20251 yr Administrators آج کے ڈیجیٹل دور میں ہر ویب سائٹ کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سات دن سے "اردو فن کلب" فورم پر بھی غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے بعض ممبرز کو یہ لگ رہا ہوگا کہ انہیں اچانک بلاک کر دیا گیا۔ حقیقت میں، اس وقت ہمارا فورم ایک انتہائی خطرناک "ڈی ڈوس لیئر 7 حملے" کی زد میں ہے۔ یہ حملہ اتنا شدید اور منظم ہے کہ کئی بڑے فورمز بھی اس کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔اس حملے کی شدت اور تسلسل کے باعث ہمیں اپنی ویب سائٹ کی حفاظت کے لیے فوری اور سخت اقدامات کرنا پڑے۔ اس میں ہزاروں آئی پی ایڈریسز کے پیٹرن کو بلاک کرنا اور بعض ممالک کی ٹریفک عارضی طور پر روک دینا اور مزید ضروری اقدامات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ صارفین کو بلاک محسوس ہو رہا ہے۔اس حملے کی نوعیت یہ ہے کہ یہ بظاہر عام یوزر کی طرح نظر آنے والی درخواستوں کے ذریعے ویب سروسز کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے پیچھے کسی فرد کا ہاتھ نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اربوں بوٹس ہیں، جو لمحہ بہ لمحہ اپنا آئی پی اور لوکیشن بدلتے ہیں۔جن کو حملہ آور کنٹرول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہم دنیا بھر کی ٹریفک بلاک کر کے کسی ایک ملک کو اجازت دیتے ہیں تو یہ بوٹس نیٹ ورک فوراً اس ملک کی آئی پی اور لوکیشن بنا کر وہیں سے حملہ شروع کر دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ سات دن سے مسلسل جاری ہے اور ہم ابھی تک مضبوطی سے اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔یہ حملہ دراصل ویب ایپلیکیشن کی اس لیئر کو نشانہ بنا رہا ہے جو سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے۔ حملے کا مقصد ویب سائٹ کے صفحات اور وسائل کو بار بار لوڈ کر کے سرور کو اتنا مصروف کر دینا ہے کہ وہ عام صارفین کو جواب دینا چھوڑ دے یا مکمل طور پر رک جائے۔ اس سے سرور کریش ہو جاتا ہے اور وہاں پر موجود ڈیٹا بھی ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے۔حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر پچھلے سات دن سے روزانہ اربوں درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں، جو کسی عام ویب سائٹ کے سرور کے بس کی بات نہیں۔ یہ حملے صرف ہمارے فورمز پر نہیں ہو رہے بلکہ اور بھی بہت سے ویب اور فورمز پر کیئے جا رہے ہیں ۔ ان حملوں کی وجہ سے کئی چھوٹے فورمز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بیس ضائع ہو گیا اور وہ دوبارہ نئے سرے سے اپنی کمیونٹی کو قائم کرنے پر مجبور ہیں۔تاہم، خوش قسمتی سے، ہمارا فورم ان حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہم نے فرنٹ ڈومین پر ان حملوں کا دفاع کیا اور بیک ڈور لنک سے تمام ممبرز کو محفوظ رسائی فراہم کی۔ ال ح م دل ل ہ، ہماری ویب سائٹ کی کوئی پوسٹ یا ڈیٹا ضائع نہیں ہوا۔ فورم کی مین ڈومین بھی فعال ہے اور فورم کے سرورز کی مکمل حفاظت کی جا رہی ہے۔ہماری فورم ٹیم ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ہروقت تیار ہے۔یہاں کچھ اقدامات بیان کیے جا رہے ہیں جو پسِ پردہ آپ کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے ہیںغیر ضروری اور مشکوک درخواستوں کی فوری شناخت اور روک تھام۔مشکوک یوزر ایجنٹس اور آئی پی پیٹرنز کی مستقل نگرانی اور بلاکنگ۔ویب سائٹ کی حفاظتی پرتیں جدید طریقے سے مضبوط کی گئی ہیں۔ویب ایپلیکیشن فائر وال کی حساسیت کو وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ فورم کی رفتار برقرار رہے۔خودکار تجزیاتی نظام جو حملے کی نوعیت کو پہچان کر ردعمل دیتا ہے۔سرور کے وسائل کو متحرک طریقے سے تقسیم کرنے کا نظام تاکہ اصل صارفین کے لیے ویب سائٹ کی رفتار بہتر رہے۔ڈیٹا بیس اور ویب سروسز کی مسلسل نگرانی اور تحفظ۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حملے ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ ہر روز حملہ آور اپنی حکمتِ عملی بدل کر نئی تکنیک آزماتے ہیں، لیکن ہم پرُاعتماد ہیں کہ جیسے آپ کا تعاون ہمارے ساتھ ہے، اور جیسے ہماری ٹیم نے ان خطرات کا سامنا کیا ہے، ہم اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوں گے۔ہمارا فورم ہر خطرے کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ کے لیے ایک محفوظ، پُرامن اور فعال جگہ فراہم کرتا رہے گا، ان شاء ال ل ہ۔آپ کا صبر، اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اگر آپ کو کبھی کوئی معمولی تاخیر یا مسئلہ محسوس ہو تو یہ یاد رکھیں کہ پسِ پردہ ہم آپ کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
June 4, 20251 yr جان کر بہت خوشی ہوئ کے آپ لوگوں کی انتھک محنت کی وجہ سے فورم سلامت ھے ھم آپ کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمشہ آپ کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں
June 4, 20251 yr بہت خوب اردو فن کلب کے تمام محافظوں کا بہت بہت شکریہ اور مبارکباد۔ازراہ تفنن- کہیں رافئیل کے گرانے کا بدلہ تو نہیں لینے کی کوشش کی گئی۔ کاوشیں جاری رکھیں ہم سب ساتھ ساتھ ہیں۔
June 5, 2025Jun 5 On 04/06/2025 at 14:55, Khan-Baba said:۔ازراہ تفنن- کہیں رافئیل کے گرانے کا بدلہ تو نہیں لینے کی کوشش کی گئی۔۔ایسا ممکن ہے، بہت ساری سائٹس کے ساتھ پچھلے ہفتے سے ایسا ہی ہورہا ہے
June 8, 2025Jun 8 یہ بوہت خوشی کی بات ہے کہ آپ نہیں بیک دور لیں سے تمام ممبرز کو محفوظ رکھا اور اگلے محاذ پر بھی مقبلہ کیا
June 9, 2025Jun 9 بہت شاندار.. جس خوبصورتی سے آپ نے حملوں کا مقابلہ کیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے اور ہم اس میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں شروع میں پریشانی ضرور ہوئی لیکن امید تھی کہ کوئی گڑبڑ ہے اور آپ سنبھال لیں گے ہمیں آپ کی صلاحیتوں پہ پورا بھروسہ ہے ویلڈن سر
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.