Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

رائٹرز کے اصول ، انعامات، سزائیں

Featured Replies

  • Administrators

رائٹرز گائیڈ لائنز

یہ اصول فورم پر ایک منظم، باقاعدہ، اور معیاری رائٹنگ ماحول کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد رائٹرز کو سہولت، ریوارڈز اور مواقع فراہم کرنا ہے بشرطیکہ وہ وقت اور اصولوں کی پابندی کریں۔اگر کوئی ممبر سمجھتا ہے کہ وہ ان اصولوں کے مطابق لکھ سکتا ہے تو وہ فورم کی رائٹر کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیئے اپلائی کر سکتا ہے۔مسلسل اپنی تحاریر کو  بروقت مکمل کرنے پررائٹر کو  سینئر رائٹر کے گروپ میں شامل کر دیا جائے گا ۔ جس میں سینئر رائٹر اپنے ذاتی ناول کو بطور  پیڈ ناول بھی سٹارٹ کر سکے گا ۔ اور فورم پالیسی کے مطابق اس کی رائلٹی حاصل کر سکےگا۔ 

بنیادی اصول 

 وقت کی پابندی ۔۔۔اپڈیٹ مقررہ وقت پر دینا لازمی ہے۔ کسی بھی مجبوری کی صورت میں فورم ٹیم کو پیشگی اطلاع دی جائے۔

معیاری اور اوریجنل مواد۔۔۔تمام کہانیاں اور اپڈیٹس مکمل طور پر خود تحریر کردہ ہونی چاہئیں۔کاپی شدہ، ترمیم شدہ یا چرائی گئی کہانی ناقابلِ قبول ہے۔

شیئرنگ کی پابندی ۔۔۔کہانی صرف فورم کے لیے مخصوص ہوگی۔ اسے کسی بھی دوسری ویب سائٹ، بلاگ یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا سختی سے منع ہے۔

 فارمیٹنگ کی پابندی ۔۔۔اپڈیٹ جمیل نوری نستعلیق اردو  فونٹ، مناسب اسپیسنگ اور درست عنوان کے ساتھ دی جائے تاکہ فورم کا معیار برقرار رہے۔

 فورم پر ایکٹیویٹی ۔۔۔رائٹرز کو فورم پر کم از کم ہفتے میں ایک بار چاہے تبصرہ کی صورت میں ہو یا جواب دے کرایکٹیو  لاگ ان ہونا  ضروری ہے۔

اپڈیٹ کی مقدار۔۔۔فورم پر ویکلی ایک اپڈیٹ لازمی ہے ۔  پوسٹ ہونےوالی اپڈیٹ کی مقدار اتنی ضرور ہونی چاہیئے کہ وہ 10 صفحات کے مساوی ہو۔

مکمل ناول ۔۔۔اگر کوئی ناول پہلے سے مکمل ہو چکا ہے اور وہ اس فورم پر موجود نہیں تو اسے ایک ساتھ مکمل پوسٹ کیا جائے ۔ بلا وجہ اس کی اقساط نہ بنائی جائیں ۔ 

 رائٹرز کے فائدے

 نمایاں پروموشن۔۔۔ریگولر اور معیاری اپڈیٹس دینے والے رائٹرز کو ہوم پیج، سوشل میڈیا اور فورم بینرز پر نمایاں کیا جائے گا۔

 کلاؤڈ سیکشن کی فری ایکسس۔۔۔  فعال اور ذمہ دار رائٹرز کو فورم کےکلاؤڈ سیکشن تک مفت رسائی دی جائے گی۔

 مکمل کہانی پر کیش انعام ۔۔۔جو رائٹرز اپنی کوئی بھی  کہانی مکمل کریں گے، انہیں فورم شرائط کے مطابق  مخصوص کیش پرائز دیا جائے گا ۔

کیش انعام کی وصولی۔۔۔رائٹر اپنی کہانی کو مکمل پوسٹ کرنے کے بعد کہانی کے لنک کے ساتھ ایڈمن کو میسج کر کے اپنا کیش انعام اپنے اکاؤنٹ میں حاصل کر سکے گا۔

رائٹر آف دی منتھ ایوارڈ ۔۔۔بہترین کارکردگی دکھانے والے رائٹر کو ہر ماہ اسپیشل بیج اور اعزاز دیا جائے گا۔

اسپیشل فیچرز۔۔۔مستقل رائٹرز کو انٹرویو، ذاتی  فورم  سیکشن  اور دیگر خصوصیات حاصل ہو سکتی ہیں۔

 سرپرائز ریوارڈز۔۔۔ٹاپ پرفارمنگ رائٹرز کو تحائف، سرٹیفیکیٹس یا خصوصی سرپرائز انعامات دیے جائیں گے۔

 خلاف ورزی پر ایکشن

 پہلی بار تاخیر۔۔۔ایک بار کی تاخیر پر نرمی سے0 پوائنٹ  رائٹر الرٹ کی وارننگ دی جائے گی۔

 مسلسل غیر فعالیت ۔۔۔اگر کوئی رائٹر مسلسل 1 ماہ تک اپڈیٹ نہیں دیتا تو اس کے تمام ریپوٹیشن  پوائنٹس  زیرو کر دیے جائیں گے۔

 کلاؤڈ ایکسس کی واپسی ۔۔۔اگر کوئی رائٹر 2 ماہ تک مسلسل غیر فعال رہے، تو اسے   کلاؤڈ  سیکشن  کی فری ایکسس سے ہٹا  دیا جائے گا ۔

 رائٹر رینک کی واپسی ۔۔۔اگر کوئی رائٹر 3 ماہ تک مسلسل غیر فعال رہے، تو اسے رائٹر رینک سے ہٹا دیا جائے گا۔

دوبارہ رینک کی بحالی۔۔۔کسی بھی رائٹر کی دوبارہ رینک کی بحالی ایک مکمل ناول کی پوسٹنگ سے مشروط ہو گی ۔ یعنی اسے پہلے اپنا ایک  نیا ناول فورم پر مکمل پوسٹ کرنا ہو گا۔

 کہانی کی ملکیت کی تبدیلی۔۔۔اگر کوئی رائٹر 2 ماہ تک مسلسل اپنی کہانی اپڈیٹ نہ کرے، تو فورم انتظامیہ کو اختیار ہوگا کہ وہی کہانی کسی دوسرے ممبر کو مکمل کرنے کے لیے دے دی جائے۔اس پر اصل رائٹر کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

چوری شدہ مواد۔۔۔کاپی پیسٹ یا چوری شدہ موادکو اپنا بتا کر پوسٹ کرنے  کی صورت میں بین کیا جا سکتا ہے۔

 شیئرنگ کی خلاف ورزی ۔۔۔کہانی اگر کسی دوسری جگہ شائع یا شیئر کی گئی تو فورم سے مستقل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

اختتامی نوٹ:رائٹرز فورم کی روح ہوتے ہیں۔ ان کے لیے سہولت، عزت اور اعزاز موجود ہے ۔لیکن ان سب کا انحصار صرف ڈسپلن پرہے۔لکھنا ایک ہنر ہے، مگر اسے سنبھالنا ایک ذمہ داری۔رائٹر اپنی ذمہ داری پوری کریں فورم اپنی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہے۔

اردو فن کلب 

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Join the conversation

You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Unfortunately, your post contains words that we do not allow to be posted on the forum. Please edit your post to remove the highlighted words below۔

بدقسمتی سے، آپ کی پوسٹ میں ایسے الفاظ موجود ہیں جن کو ہم فورم پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ذیل میں نمایاں کردہ الفاظ کو ہٹانے کے لیے براہ کرم اپنی پوسٹ میں ترمیم کر کے پوسٹ کریں ۔

Reply to this topic...

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.