December 29, 20241 yr Administrators اردو فن کلب فورم کے قوانین اور وارننگ سسٹم اردو فن کلب فورم میں نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے وارننگ سسٹم موجودہے۔ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ فورم کے قوانین کو بغور پڑھیں اور ان پر عمل کریں، کیونکہ ہر خلاف ورزی یا لاعلمی آپ کےفورم اکاؤنٹ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ وارننگ سسٹم کی وضاحت وارننگ سسٹم کے تحت ممبران کو ان کی خلاف ورزیوں کے مطابق وارننگ پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جو 1 سے 10 کے درمیان ہو سکتے ہیں۔ یہ پوائنٹس خلاف ورزی کی نوعیت اور شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ وارننگ پوائنٹس اور ان کے نتائج وارننگ پوائنٹس کے تحت مختلف پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، جو درج ذیل ہیں پوائنٹس کی تعداداور پابندی کی نوعیت زیرو پوائنٹ۔۔۔۔ صرف نوٹس (قابل اصلاح غلطی)۔۔۔۔ کوئی پابندی نہیں۔ ایک پوائنٹ ۔۔۔۔ الرٹ (آپ کو فورم رولز پڑھنے کی ضرورت ہے)۔۔۔۔ کوئی پابندی نہیں۔ دو پوائنٹس ۔۔۔۔فورم پر ایک دن کی پوسٹنگ کی پابندی۔ تین پوائنٹس ۔۔۔۔ایک دن کے لیئے فورم تک رسائی بندہو جائے گی۔ پانچ پوائنٹس ۔۔۔۔تین دن کے لیئے فورم تک رسائی بند ہو جائے گی۔ دس پوائنٹس ۔۔۔۔لائف ٹائم بین (ممبر کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا)۔ وارننگ پوائنٹس کی اقسام عارضی وارننگ پوائنٹس ۔۔۔۔یہ وارننگ عام طور پر زیرو پوائنٹ کے ساتھ بطور نوٹس دی جاتی ہے تاکہ ممبران کو اپنی اصلاح کا موقع ملے۔ اگر خلاف ورزی کی نوعیت معمولی ہو اور ایڈمنسٹریٹر کا مقصد ممبر کو سمجھانا یا فیور دینا ہو، تو نمبرز کے ساتھ عارضی پوائنٹس ایشو کیے جا سکتے ہیں، جو وقت کے ساتھ خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم، اگر خلاف ورزی کی نوعیت سنگین ہو تو مستقل وارننگ پوائنٹس جاری کیے جاتے ہیں جو لائف ٹائم رہتے ہیں۔ مستقل وارننگ پوائنٹس ۔۔۔۔یہ پوائنٹس لائف ٹائم کے لیے اکاؤنٹ میں رہتے ہیں اور مستقبل کی کسی بھی خلاف ورزی پر ان کو مدنظر رکھ کر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ عارضی اور مستقل وارننگ پوائنٹس کا اکاؤنٹ پر ردعمل معمولی خلاف ورزیوں پر عارضی پوائنٹس ایک خاص مدت (مدت وارننگ ایشو کرنے پر درج کی جاتی ہے )کے بعد خود بخود ختم ہو جاتے ہیں، جس سے ممبر کا اکاؤنٹ دوبارہ فریش ہو جاتا ہے۔ تاہم، اگر عارضی پوائنٹس کے ختم ہونے سے پہلے ممبر بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرے اور پوائنٹس جمع ہو جائیں، تو مجموعی پوائنٹس کے مطابق رولز کے تحت پابندی عائد کی جائے گی۔جو اکاؤنٹ کے بین ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ اضافی پوائنٹس کے نتیجے میں سخت کارروائی سے بچا جا سکے۔جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر مستقل پوائنٹس کبھی ختم نہیں ہوتے اور ہمیشہ اکاؤنٹ پر اثرانداز رہتے ہیں۔ وارننگ دینے کے اصول خلاف ورزی کی سنگینی کے مطابق وارننگ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کسی بھی خلاف ورزی پر 1 سے 10 تک پوائنٹس دے سکتا ہے۔10 پوائنٹس ملنے کی صورت میں اکاؤنٹ فوری طور پر لائف ٹائم بین ہو جائے گا۔ وارننگ کے اثرات وارننگ ملنے سے ممبر کی ریپوٹیشن اور اچیومنٹ پوائنٹس متاثر ہوتے ہیں، جس سے رینک کم ہو سکتا ہے۔ وارننگ کے وقت ممبر کو اپنی ہسٹری پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ آئندہ خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔ وارننگ دینے کا اختیار صرف ایڈمنسٹریٹر کو وارننگ پوائنٹس دینے کا اختیار حاصل ہے۔وارننگ کا مقصد فورم کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ تمام وارننگ پوائنٹ کی ہسٹری ممبر کی پروفائل میں شو ہوتی ہے ۔ اگر کسی مسئلے یا وضاحت کی ضرورت ہو تو فورم ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں۔ یہ قوانین فورم کے تمام ممبران پر لاگو ہیں، اور ان کی پاسداری ہر ممبر کی ذمہ داری ہے۔
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.