October 27, 20241 yr السلام علیکم امید ہے ایڈمن ڈاکٹر فیصل سمیت سب خیریت سے ہوں گے۔ ایڈمن صاحب ایڈیٹنگ کے بارے میں تو کچھ معلوم نہیں البتہ اردو ٹائپنگ کے لیے میں حاضر ہوں ویسے مجھے تو پرانا انداز بڑا پسند تھا جس میں کبھی قسط زیادہ اپلوڈ ہوگئ تو کبھی کم کبھی چند صفحات تو کبھی مہینوں گزر جاتے تھے۔۔۔ ساتھ ساتھ کمنٹ ہوتے تھے بحث ہوتی تھی بڑا مزہ تھا۔۔۔۔ میرے خیال سے وہ بھولی داستان جو یاد آگئ میں اب بھی چل رہا ہوگا۔۔ کہانی چل بھی رہی ہے کہ نہیں یا نہیں کیوں کہ میں کوئ دو سال کے بعد فورم پر کمنٹ کررہا ہوں۔۔۔۔ اس کی وجہ طبیعت کی طویل ناسازی تھی۔۔۔۔
October 28, 20241 yr On 10/15/2024 at 10:54 AM, Administrator said: محترم فورم کے ممبران امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کمیونٹی میں کچھ ایسے ممبران کی تلاش ہے جو اردو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں اور پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کی سمجھ رکھتے ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ممبرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل کر فورم پر موجود ناولز کی کانٹ چھانٹ میں ہماری مدد کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام ناولز کی ایک مکمل انڈیکس فائل بنا سکیں، تاکہ پڑھنے والوں کو ناولز کی تلاش کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق، تمام مکمل ہو چکے ناولز کی تمام اپڈیٹس کو یکجا کر کے ایک فائل میں جمع کیا جائے گا۔ پھر ان ناولز کو ایک خاص سیکشن میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ انہیں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ اسی طرح، جو ناولز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں یا جنہیں ایک سے زیادہ بار فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے، ان کی بھی علیحدہ ترتیب بنائی جائے گی تاکہ انہیں بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ اگر آپ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم مجھ سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے رابطہ کریں۔یا اسی تھریڈ میں اپنا رپلائی پوسٹ کریں ۔ آپ سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ شمولیت کے لیے یاد رکھیں کہ یہ کام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کو کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم، ایسے ممبران کی محنت کا صلہ فورم کی جانب سے پوائنٹس، رینک، اور اضافی سہولیات کی شکل میں دیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی افراد اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور آپ کی مدد سے ہم اپنے فورم کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کی مدد کا انتظار رہے گا ایڈمنسٹریٹر ۔ اردو فن کلب اس کے لیے کرنا کیا ہو گا؟؟؟
November 2, 20241 yr جی بہت بہتر ۔۔ اگر کسی حوالے سے میری مدد چاہیے ہو تو میں حاضر ہوں۔ شکریہ۔ مجھے اردو کمپوزنگ اور ایڈیٹنگ میں مہارت ہے مگر مسئلہ صرف وقت کی کمی کا ہو گا۔ مگر بہرحال اس کو مینج کیا جا سکتا ہے۔
November 4, 20241 yr On 10/15/2024 at 12:54 PM, Administrator said: محترم فورم کے ممبران امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ہم ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں فورم کمیونٹی میں کچھ ایسے ممبران کی تلاش ہے جو اردو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں اور پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کی سمجھ رکھتے ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ممبرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل کر فورم پر موجود ناولز کی کانٹ چھانٹ میں ہماری مدد کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام ناولز کی ایک مکمل انڈیکس فائل بنا سکیں، تاکہ پڑھنے والوں کو ناولز کی تلاش کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق، تمام مکمل ہو چکے ناولز کی تمام اپڈیٹس کو یکجا کر کے ایک فائل میں جمع کیا جائے گا۔ پھر ان ناولز کو ایک خاص سیکشن میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ انہیں آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ اسی طرح، جو ناولز ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں یا جنہیں ایک سے زیادہ بار فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے، ان کی بھی علیحدہ ترتیب بنائی جائے گی تاکہ انہیں بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ اگر آپ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم مجھ سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے رابطہ کریں۔یا اسی تھریڈ میں اپنا رپلائی پوسٹ کریں ۔ آپ سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ شمولیت کے لیے یاد رکھیں کہ یہ کام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کو کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم، ایسے ممبران کی محنت کا صلہ فورم کی جانب سے پوائنٹس، رینک، اور اضافی سہولیات کی شکل میں دیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی افراد اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور آپ کی مدد سے ہم اپنے فورم کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کی مدد کا انتظار رہے گا ایڈمنسٹریٹر ۔ اردو فن کلب I m interested
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.