Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

بچے نیند کے دوران بھی سیکھتے ہیں، تحقیق


Recommended Posts

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نومولود بچے نیند کے دوران بھی سیکھتے ہیں۔ایک سائنسی جرنل میں شائع ہونے والی اس مطالعاتی تحقیق کے مطابق نومولود بچے 24گھنٹے میں بیشتر وقت سوتے ہوئے گزارتے ہیں تاہم اس دوران ان کا ذہن بلا کسی تعطل کے کام کررہا ہوتا ہے۔یونی ورسٹی آف فلوریڈا کے ماہرین نے اس سلسلے میں 26نو مولود بچوں کو تجرباتی مراحل سے گزار اور سوتے ہوئے نومولودبچوں کے کانوں کے قریب دھنیں بجائیں جس پر ان میں سے24 نومولود بچوں نے نیند کے دوران اپنی بند آنکھوں کو مسلتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔اس مطالعاتی تجربے سے یہ ظاہر ہوا کہ نومولود بچوں کا دماغ غنودگی یا نیند کے عالم میں بھی نہ صرف جاگ رہا ہوتا ہے بلکہ خود کو ارد گرد کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہوتا ہے۔ ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اس تجربہ سے سامنے آنے والے نتائج کو ایسے بچوں کی شناخت میں استعمال کیا جاسکے گا جن کا ذہن ٹھیک طریقے سے نشونما نہ پا سکا ہویا جن میں dyslexia یا autism کے خدشات پائے جاتے ہوں۔

Link to comment

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...