سام سنگ کی 15.36 ٹیرا بائٹس کی ہارڈڈرائیو - Worlds General Knowledge - URDU FUN CLUB Disable Screen Capture Jump to content
فروری 15 سے پہلے خریدی گئی پردیس 59 کی قسط رمضان سے پہلے پوسٹ ہو جائے گی ۔ 15 فروری کے بعد کی خریداری رمضان کے بعد ہی پوسٹ ہو گی۔ ×
URDU FUN CLUB

Recommended Posts

  • Administrators
Posted

سام سنگ نے 15.36 ٹیرابائٹ کی نئی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو کی فروخت شروع کر دی ہے۔اتنی زبردست گنجائش کے ساتھ یہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب کسی بھی دوسری ہارڈڈرائیو چاہے وہ میکانیکل ہو یا فلیش،سب سے زیادہ گنجائش والی ہارڈڈرائیو ہے۔

PM1633a

نامی اس ہارڈڈرائیور کا سائز 2.5 انچ ہی ہے جو کہ عام دستیاب ہارڈڈرائیو کا سائز ہے۔ اس کے باوجود اس میں 15 ٹیرا بائٹس سے زیادہ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس حیرت انگیز گنجائش کی وجہ سام سنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی وی نوڈ ہے ۔ سام سنگ نے 256 گیگا بائٹس کی بتیس (32) وی نوڈ چپس کو 2.5 انچ کی ہارڈڈرائیور کی شکل دی ہے۔ یوں 15.36 ٹیرا بائٹس کی زبردست گنجائش حاصل کی گئی ہے۔
ہارڈ ڈرائیو اور ایس ایس ڈی کے چناؤ میں صارفین بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔ مقناطسیسی میڈیا پر مبنی ہارڈڈرائیور کارکردگی کے معاملے میں سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو سے بہت پیچھے ہیں۔ لیکن سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو کی ڈیٹامحفوظ کرنے کی گنجائش مقناطیسی میڈیا والی ہارڈڈرائیو کے مقابلے میں کم ہے۔ اس لئے جہاں کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے وہاں سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو لگائی جاتی ہے اور جہاں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے زیادہ گنجائش درکار ہوتی ہے وہاں عام مقناطیسی میڈیا والی ہارڈڈرائیو استعمال کی جاتی ہے۔

سام سنگ کی یہ سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو بڑے اداروں کے لئے ہے اس لئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر رکھنے والے صارفین توقع نہ رکھیں کہ اتنی زبردست گنجائش کی حامل ہارڈڈرائیو انہیں جلد کمپیوٹروں میں نصب کرنے کے لئے مل سکے گی۔سام سنگ کے مطابق یہ نئی ہارڈڈرائیو 1200 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو کی کاکردگی جانچنے کا ایک طریقہ IOPS بھی ہے۔ یہ ان پٹ آؤٹ پٹ آپریشنز فی سیکنڈ کا مخفف ہے۔ اسے آئی اوپس پڑھا جاتا ہے۔ PM1633a کے بارے میں سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس میں 2 لاکھ ان پٹ آؤٹ پٹ آپریشنز فی سیکنڈ انجام دینے کی صلاحیت ہے۔

لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں کسی ہارڈڈسک کے زیادہ چلنے سے اس کے خراب ہونے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں لیکن ڈیٹا سینٹرز میں حالات مختلف ہوتے ہیں۔ ڈیٹا سینٹر میں چل رہے سرورز کے اندر نصب ہارڈڈرائیو چاہے وہ سالڈ اسٹیٹ ہو مقناطیسی میڈیا والی، بہت دباؤ ہوتا ہے۔ ان پر بہت تیزی سے اور بڑی تعداد میں ڈیٹا لکھا ، پڑھا اور حذف کیا جارہا ہوتا ہے۔ سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو کے بارے میں خدشہ رہتا ہے کہ بہت زیادہ ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے سے وہ خراب ہوسکتی ہیں۔ سام سنگ نے اس ڈر کو دور کرنے کے لئے بتایا ہے کہ ان کی نئی ہارڈڈرائیو پر ہر روز اس کی گنجائش کے برابر یعنی 15.36 ٹیرا بائٹ کا ڈیٹا لکھا جاسکتا ہے اور وہ اس دباؤ کو با آسانی جھیل سکتی ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرائیو 15.36 ٹیرا بائٹ کے علاوہ 960 گیگا بائٹس اور 480 گیگا بائٹس ورژن میں بھی دستیاب ہوگی۔ سام سنگ نے ابھی تک اس ایس ایس ڈی کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایالیکن جتنی اس کی گنجائش اور خوبیاں ہیں، اس کے سستا ہونے کی توقع رکھنا حماقت ہوگی

  • 11 months later...

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB