July 24, 201411 yr Administrators پشاور(ما نیٹر نگ ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے یکم اگست سے کال سینٹر ز سے سمیں فعال کر نے کا عمل ختم کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی ٹی اے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اگلے ماہ سے موبائل فونز کی سمیں فعال کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق شناخت لازمی قرار دے دی گئی ہے جو نادرا کے اصلی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گی ۔ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صرف بایو میٹرک مشینوں و الے سینٹر سے ہی سمیں خریدیں۔
Create an account or sign in to comment