Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

یوٹیوب نے گستاخانہ ویڈیو سائیٹ سے اتار دی

Featured Replies

  • Administrators

یوٹیوب نے گستاخانہ ویڈیو سائیٹ سے اتار دی
امریکی عدالت کے حکم کے بعد بالآخر گوگل کو گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے، اور سائیٹ سے گستاخانہ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یو ٹیوب نے امریکی عدالت کے حکم پر گستاخانہ ویڈیو اپنی سائیٹ سے فوری طور پر ہٹا دی ہے۔اور اب یہ ویڈیو کسی بھی یو ٹیوب سرور پر دستیاب نہیں۔
گذشتہ روز امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز فلم ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔ گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی عدالت میں اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، گارشیا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فلم میں شامل کلپ انہوں نے کسی اور فلم کے لیے بنایا تھا اور اس میں ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔
امریکی سرکٹ کورٹ نے سماعت کے دوران گوگل کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ مواد ہٹانے سے آزادی اظہار رائے کی نفی ہو گئی جو کہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی، تاہم کی سماعت کرنے والے تین میں سے 2 ججز نے کمپنی کے موقف کو خارج کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف فلم ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔
اسلام مخالف فلم ’انوسینس آف مسلم‘ میں حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج بنے، پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے امریکی اور یورپی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فلم کی یوٹیوب پر موجودگی اور کمپنی کی جانب سے اسے نہ ہٹائے جانے پر پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سوڈان کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی جو کہ اب تک برقرار ہے۔
اب گستاخانہ فلم کی ہٹانے کے بعد اُمید ہے کہ یو ٹیوب کی سروسز اگلے چند دنوں میں پاکستان بھر میں بحال کر دی جائیں گی۔

  • 6 months later...
Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.