-
Ahsan28 started following Chandarani
-
bhattig started following Chandarani
-
Chandarani started following Administrator
-
hitman started following Chandarani
-
شادی کے بعد........لڑکیاں
جب بہو کو گھر لے کے آئیں تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونے کا وقت دیں 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امید مت کریں جیسے گھر میں بیٹھی آپ کی بیٹی آپ کو بچی لگتی ہے بہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کر دیا کریں آج جس لڑکی سے آپ ایک بیوی بہو بھابھی کی ساری زمہ داریاں پوری کرنے کی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی تو کیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولیں آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے اتنا کہہ دیں میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائیں بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں میں یقین سے کہتا ہوں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی بن جائے گی اسکی حوصلہ افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں احساس دلائیں کہ اسکے بنا اپکا گھر ادھورا ہے خوش رہیں خوشیاں بانٹیں.۔۔شیر کرے تاکہ بڑوں کے نظر سے یہ پوسٹ گزرے ۔
-
بیویوں کو کیا سننا پسند ہے
ایک دانشور نے بتایا شوہر حضرات كى پانچ حركات كو بیوی بہت پسند كرتى ہے، جس كو اكثر لوگ نہيں جانتے : بیوی كے ہاتھوں كو اپنے ہاتھوں ميں لينا، اس سے بيوى اطمینان اور راحت محسوس كرتى ہے ... بيوى كے چہرے اور ماتھے پر لٹكنے والے بالوں كو نرمى سے ہٹانا، ايسا كرنے سے بيوى آپ كو ہر طرح كا تاثر دے گى ... بيوى كے آنسوؤں كو اپنى انگليوں سے صاف كرنا، اس ميں عورت اپنے ليے حد درجے كى اپنائيت محسوس كرتى ہے ... بيوى كو يہ كہنا كہ مجھے آپ سے محبت ہے، (I love you) حتى كہ بيوى كو غصے كى حالت ميں بھى يہ كہيں، يہ كہنے سے بيوى میں آپ كے ليے لَو فيلنگز پيدا ہوں گى اور ممكن ہے وہ بھى آپ سے ايسے ہى كلمات كا تبادلہ خيال كرے ... بيوى كے ماتھے پر بوسہ ديتے ہوئے كہيں كہ آپ ميرے ليے اللہ كى طرف سے بہت بڑى نعمت ہیں جو اللہ سبحانہ وتعالىٰ نے مجھے تحفے میں دى ہے ... اور یہ سب کرتے ہوئے اگر آپ کی ہنسی نکل گئی ، تو نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے..😂😷⚠️
-
NaveedShahzad6 started following Chandarani
-
سائیکل معیشت کی دشمن ہے
سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔ ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔ سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
-
ڈر
"کسی ایسے شخص سے کبھی مت ڈرو جس کے پاس لائبریری ہے اور وہ بہت ساری کتابیں پڑھتا ہے۔ تمہیں کسی ایسے شخص سے ڈرنا چاہیے جس کے پاس صرف ایک کتاب ہو اور وہ اُسے مقدس سمجھتا ہو۔ لیکن اُس نے اُسے کبھی پڑھا نہ ہو۔ فریڈرک نطشے