khoobsooratdil Posted September 16, 2013 Share #1 Posted September 16, 2013 ہمارے ہاں چونکہ بچے کا نام رکھتے وقت اسکی مرضی پوچھنے کا رواج نہیں لہٰذا بچہ جب بڑا ہوتا ہے تو اپنے نام کے شروع میں کوئی انگریزی کا حرف لگا کر تسکین حاصل کر لیتا ہے۔ میاں بشیر "ایم بشیر" بن جاتا ہے اور محمد بوٹا شاہ " ایم بی شاہ" ہو جاتا ہے۔ کئی ایسے نام ہیں جنہیں سن کر دل میں ترنگ سی بج اٹھتی ہے خود میں نے اپنے نام کی بدولت بڑے بڑے پارساؤں کے سینے چھلنی کئے ہیں۔ ایک صاحب مجھ سے پوچھنے لگے کہ آپکا نام لڑکیوں والا کیوں ہے؟ میں نے پوچھا آپکا نام کیا ہے؟ اطمینان سے بولے "شمیم"۔ کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جنہیں سن کر لگتا ہے جیسے نامکمل سے ہیں، مثلا" آج میری نظر ایک ڈاکٹر صاحب کے بورڈ پر پڑی جہاں لکھا ہوا تھا "ڈاکٹر کاش"۔ حالانکہ پورا نام ہونا چاہئیے تھا "ڈاکٹر کاش تم نے میرا علاج نہ کیا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر! کاش میں نے تمہاری دوائی نہ کھائی ہوتی"۔ اسی طرح کچھ نام اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ نام کہاں ہے، میرے ایک کولیگ کا نام تھا " سردار مشتاق احمد نگینہ ککے زئی وزیر آبادی"۔ میں نے حیرت سے پوچھا " کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا"۔ مسکرا کر بولے، جو پسند آتا ہے کہہ لو۔۔۔۔۔ میں نے خوش ہو کر پوچھا " کینچوا" کہہ لوں؟ یہ سنتے ہی انہوں نے برا منایا اور نصف گھنٹہ مجھ پر تشدد کیا، پتا نہیں کیوں؟ اللہ جانتا ہے میرا اس وقت دیوار سے ٹکریں مارنے کو جی کرتا ہے جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے گل نو خیز کا مطلب کیا ہے؟ مطلب سمجھاتا ہوں تو آنکھیں پھاڑ کر میری طرف دیکھتے ہین اور پھر پیٹ پکڑ کر ہنستے ہنستے دہرے ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ میں بار بار بتا چکا ہوں کہ "پڑھنے لکھنے کے سوا۔۔۔۔۔ گل نو خیز کا مطلب کیا!!!" خواجہ آن لائن والے مسعود خواجہ صاحب میرے بڑے پیارے دوست ہیں، ایک دفعہ کہنے لگے کہ جب تک میں نے آپکو دیکھا نہیں تھا میں آپکو "عورت" سمجھتا رہا، میں نے دانت پیس کر کہا، خواجہ صاحب میں بھی جب تک آپ سے نہیں ملا تھا آپکو "مرد" ہی سمجھتا رہا، لیکن دیکھ لیں دونوں کے اندازے غلط نکلے۔ گل نوخیز اختر Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now