Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر کوکین کی سمگلنگ

Featured Replies

کولمبیا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حاملہ ہونے کا بہانہ بنا کر کوکین سمگلنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح نے حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر کوکین کو اپنے پیٹ میں چھپایا تھا اور وہ کولمبیا میں بوگوٹا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹورنٹو کے لیے جانے والی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
وہ اگست کے آخر میں کولمبیا آئی تھیں۔
خاتون سیاح ایک خاتون پولیس اہلکار کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب اہلکار نے مبینہ طور پر ان سے پوچھا کہ وہ کتنے عرصے سے حاملہ ہے۔
اس سوال کے جواب میں جعلی حاملہ خاتون سیاح نے غصے کا اظہار کیا جس کی وجہ سے پولیس کو ان پر شک ہوا اور ان کی تلاشی لی۔
کولمبیا کے انسدادِ منشیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل ایستبان اریاس میلو نے کہا کہ’سیاح کو خاتون پولیس اہلکار کا سوال پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے انھیں شک ہوا۔ پھر بڑے احتیاط سے انھوں نے سیاح خاتون کے پیٹ کو ہاتھ سے چھوا جو انھیں بہت سخت اور ٹھنڈا لگا۔‘
خاتون نے مبینہ طور پر بتایا کہ وہ سات ماہ کی حاملہ ہے۔
ان کی جسمانی تلاشی پر پولیس نے ان کے لیٹیکس کے مواد سے بنے جعلی پیٹ سے دو کلو گرام کوکین برآمد کیا۔
کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون پر منشیات رکھنے اور اس کے سمگلنگ کا فردِ جرم عائد کیا جائے گا جس میں انھیں پانچ سے آٹھ سال تک کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے برآمد ہونے والے کوکین کی مالیت 60 ہزار امریکی ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ اس سال بوگوٹا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 150 افراد کو منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
کولمبیا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک تہائی افراد غیر ملکی ہیں۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.