Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

حب الوطنی

Featured Replies

آج  ایک منظر دیکھ کر مجھے اپنی حب الوطنی پر شرم آنے لگی ۔ میں اپنے آپ کو  بہت بڑا محب وطن سمجھتا تھا لیکن آج مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آیا
  میں مارکیٹ میں مرغی کا گوشت خریدنے گیا ۔ دکاندار میرا گوشت بنانے لگ گیا ۔  وہاں پر ٹی وی چل رہا تھا میں وقت گزاری کے لیے ٹی وی کی طرف متوجہ ہوا
 ٹی وی پر کوئی انڈین نیوز چینل چل رہا تھا جو کہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر  پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا مجھے انکی باتیں سن کر غصہ آیا لیکن میں  مجبورا" کھڑا سنتا رہا
 اتنے میں ایک پٹھان بزرگ جن کی سفید داڑھی تھی  سر پر لکڑیاں اٹھائے پھٹے پرانے کپڑے پہنے کچھ گوشت لینے آئے ۔ وہ بھی  لکڑیاں رکھ کر ٹی وی دیکھنے لگے تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ٹی  وی چینل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو انکا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا اور  انہوں نے اپنا بھاری جوتی اتار کر ٹی وی پر دے ماری جس سے ٹی وی سکرین  چکنا چور ہوگئی
 ہم سب حیران رہ گئے دکاندار نے ان خان صاحب کو پکڑ لیا  اور اپنے نقصان کا مطالبہ کرنے لگا ، خان صاحب نے پوچھا کہ کتنے پیسوں کا  تھا تمہارا ٹی وی ۔ دکاندار نے کہا کہ 3000 کا ۔  انہوں نے اپنی جیب سے ایک بوسیدہ سی کپڑے کی تھیلی نکالی جس میں نہ جانے  وہ کب سے اور کس طرح محنت کرکے پیسے جمع کر رہے تھے اور 3000 روپیہ نکال کر  دکاندار کو دے دیا اور کہا کہ آج کے بعد ایسا کوئی چینل نہ لگانا جس میں  میرے ملک کے خلاف بکواس کی جا رہی ہو اگر تم نے دوبارہ یہ چینل لگایا تو  میں پھر تمہارے ٹی وی کو توڑ دوں گا کوئی میرے پیارے ملک کے خلاف بات کرے  میں یہ برداشت نہیں کرسکا
 یہ باتیں کہہ کر انہوں نے اپنی لکڑیاں سر پر رکھی اور چلے گئے
 میرا دل کیا کہ آگے بڑھ کر انکے ہاتھ چوم لوں لیکن میں نم آنکھوں سے انکو جاتا ہوا دیکھتا رہا
 آج مجھے پتہ چلا کہ حب الوطنی کس کو کہتے ہیں

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.