Guru Samrat Posted April 30, 2013 #1 Posted April 30, 2013 امریکی ریاست ایریزونا کی ایک عدالت نے تین بچوں کو جنم دینے والے ایک ’ٹرانس جینڈر‘ مرد کی جانب سے طلاق کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جج کا کہنا ہے کہ اس بات کے کافی ثبوت نہیں ہیں کہ تھامس بِیٹي کی جب شادی ہوئی تو وہ مرد تھے۔ اس امریکی ریاست میں ہم جنس افراد کی شادی پر پابندی ہے۔ کئی دہائیوں تک مرد کے طور پر رہنے والے بِیٹي نے 2008 میں سب سے پہلی بار ایک بیٹی کو جنم دیا اور وہ کل تین بار حاملہ ہوئے۔ وہ قانونی طور پر مرد ہیں لیکن انہوں نے اپنے زنانہ تولیدی اعضاء کے ذریعے بچوں کو جنم دیا کیونکہ ان کی اہلیہ بانجھ تھیں۔ تھامس بِیٹي کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جج کے فیصلے سے انہیں دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا موکل اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لیے انہوں نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ’بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہاں جج نے کسی دوسری ریاست میں ہونے والی شادی کو تسلیم نہیں کیا۔‘ اپنے عدالتی فرمان میں جج نے لکھا کہ یہ جوڑا ثابت نہیں کر پایا کہ جب بِیٹي کی شادی ہو رہی تھی تب وہ ایک مرد تھے۔ انہوں نے لکھا ’یہ فیصلہ اس نتیجے پر مبنی نہیں ہے کہ اس جوڑے میں سے ایک ٹرانس جینڈر مرد ہے اور اس وجہ سے یہ معاملہ ہم جنس شادی سے جڑ گیا ہے۔‘ تھامس بِیٹي نے 1979 میں ٹیسٹوسٹرون نامی ہارمون استعمال کرنے شروع کیے تھے اور 2008 میں ان کی چھاتی کا دو بار آپریشن ہوا تھا۔ اسی وقت ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کو تبدیل کر کے ان کی جنس مرد کر دی گئی تھی۔ بِیٹي اور ان کی بیوی نینسی نے ایک سال بعد ہوائی میں شادی کر لی تھی۔ تھامس بِیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 سالہ بِیٹي نے ایک مرد کے طور پر قانونی شادی کی اور جب انہوں نے ہوائی میں ایک مرد کے طور پر پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تو انہیں یہ وضاحت کرنے کی ضرورت بھی نہیں تھی کہ ان کے پاس زنانہ اعضائے تولید ہیں۔ جب بِیٹي کو یہ پتہ چلا کہ ان کی بیوی ماں نہیں بن سکتی تو انہوں نے ٹیسٹوسٹرون کا استعمال روک دیا تاکہ وہ اپنے بچے کو جنم دے سکیں۔ وہیں نینسی بِیٹي کے وکیل نے کہا کہ جج کا فیصلہ مکمل تھا لیکن یہ وہ ایسا فیصلہ نہیں تھا جس کی توقع ان کی بیوی کر رہی تھیں۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now