Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

حاملہ‘مرد کو طلاق کا حق دینے سے انکار

Featured Replies

امریکی ریاست ایریزونا کی ایک عدالت نے تین بچوں کو جنم دینے والے ایک ’ٹرانس جینڈر‘ مرد کی جانب سے طلاق کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


130330061823_court_refuses_pregnant_man_



جج  کا کہنا ہے کہ اس بات کے کافی ثبوت نہیں ہیں کہ تھامس بِیٹي کی جب شادی  ہوئی تو وہ مرد تھے۔ اس امریکی ریاست میں ہم جنس افراد کی شادی پر پابندی  ہے۔

کئی دہائیوں تک مرد کے طور پر رہنے والے بِیٹي نے 2008 میں سب سے پہلی بار ایک بیٹی کو جنم دیا اور وہ کل تین بار حاملہ ہوئے۔

وہ قانونی طور پر مرد ہیں لیکن انہوں نے اپنے زنانہ تولیدی اعضاء کے ذریعے بچوں کو جنم دیا کیونکہ ان کی اہلیہ بانجھ تھیں۔

تھامس بِیٹي کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جج کے فیصلے سے انہیں دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا موکل اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لیے انہوں نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہاں جج نے کسی دوسری ریاست میں ہونے والی شادی کو تسلیم نہیں کیا۔‘

اپنے عدالتی فرمان میں جج نے لکھا کہ یہ جوڑا ثابت نہیں کر پایا کہ جب بِیٹي کی شادی ہو رہی تھی تب وہ ایک مرد تھے۔

انہوں نے لکھا ’یہ فیصلہ اس نتیجے پر مبنی نہیں ہے کہ اس جوڑے میں سے ایک  ٹرانس جینڈر مرد ہے اور اس وجہ سے یہ معاملہ ہم جنس شادی سے جڑ گیا ہے۔‘

تھامس بِیٹي نے 1979 میں ٹیسٹوسٹرون نامی ہارمون استعمال کرنے شروع کیے تھے اور 2008 میں ان کی چھاتی کا دو بار آپریشن ہوا تھا۔

اسی وقت ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کو تبدیل کر کے ان کی جنس مرد کر دی گئی  تھی۔ بِیٹي اور ان کی بیوی نینسی نے ایک سال بعد ہوائی میں شادی کر لی تھی۔

تھامس بِیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 سالہ بِیٹي نے ایک مرد کے طور پر  قانونی شادی کی اور جب انہوں نے ہوائی میں ایک مرد کے طور پر پیدائش کا  سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تو انہیں یہ وضاحت کرنے کی ضرورت بھی  نہیں تھی کہ ان کے پاس زنانہ اعضائے تولید ہیں۔

جب بِیٹي کو یہ پتہ چلا کہ ان کی بیوی ماں نہیں بن سکتی تو انہوں نے ٹیسٹوسٹرون کا استعمال روک دیا تاکہ وہ اپنے بچے کو جنم دے سکیں۔

وہیں نینسی بِیٹي کے وکیل نے کہا کہ جج کا فیصلہ مکمل تھا لیکن یہ وہ ایسا فیصلہ نہیں تھا جس کی توقع ان کی بیوی کر رہی تھیں۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • 4 months later...

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.