Asifa Kamran Posted December 24, 2012 #1 Posted December 24, 2012 برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ایک انتہائی غیر روایتی طریقے سے ایک شخص کے دل تک شریانوں کے ذریعے خالص الکوحل براہ راست پہنچا کر ان کی جان بچا لی ہے۔ برطانوی شہر بریسٹل کے ستتر سالہ رولنڈ ایلڈم کے دل کی دھڑکن کی تال میں مسائل حائل تھے جو کہ ان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا تھا۔ طبی امداد کے عملے نے ان کو بچانے کے لیے اس سے پہلے تمام روایتی طریقے آزمائے تاہم انھیں کامیابی نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں نے پھر خالص ’ایتھانول‘ کی کچھ مقدار براہِ راست ان کے دل کے اندر پہنچائی۔ اس کا مقصد دل کے اس حصے کو ناکارہ کر دینا تھا جو کہ دھڑکن کی تال کے لیے خطرہ تھا۔ ایتھونول نوش کی جانے والی شراب کا سب سے اہم جز ہے۔ ایتھونول کو دل تک پہنچانے کے لیے ایک ’کیتھاڈر‘ کا استعمال کیا گیا۔ جسم کے ذیلی حصے سے کیتھاڈر دل تک پہنچایا گیا۔ وہاں پہنچ کر جب کیتھاڈر نے دل کے اس حصے کی نشان دہی کی جو کہ مسائل کا سبب تھا، وہاں براہِ راست ایتھونول ڈالا گیا۔ اس طریقۂ علاج سے دل کا مصنوعی دورہ پڑتا ہے اور دل کا وہ حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے جس کے بعد دھڑکن کی تال واپس ٹھیک ہو جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی نایاب علاج ہے اور برطانیہ میں بہت ہی کم آزمایا گیا ہے۔ یہ علاج کرنے والے برسٹول ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر ٹام جونسن نے کہا کہ ان کا مریض اب قدرے بہت بہتر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کچھ نہ کیا جاتا تو ان کے مریض ہسپتال میں ہی ہلاک ہو جاتے اور اب ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ رولنڈ ایلڈم کہتےہیں کہ وہ ڈاکٹروں کے ہر ممکنہ طریقے آزمانے کے لیے مشکور ہیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہو تو میں آج یہاں نہیں ہوتا۔
Asifa Kamran Posted December 24, 2012 Author #3 Posted December 24, 2012 Thanks keep it up ThnXXX boss
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now