Asifa Kamran Posted December 22, 2012 Share #1 Posted December 22, 2012 کراچی: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکیوں سے دوستی کرکے انھیں نجی تصاویر اور فلموں کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان لڑکیوں کی تصاویر اور فلم بندی کیلیے ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں لیجاتے تھے اور وہاں پہلے سے نصب کیمروں کے ذریعے ان کی تصاویر اور فلمیں بنالیتے تھے، بعدازاں لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے خطیر رقوم بٹوری جاتی تھیں، ایک غیرملکی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات لڑکی کی ماں کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار اور بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والا مواد قبضے میں لے لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو ڈیفنس کی رہائشی ایک خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک نوجوان ان کی بیٹی کو ایک سال سے بلیک میل کرکے 50 لاکھ روپے سے زائد بٹور ہوچکا ہے، درخواست کے مطابق ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ، کینڈین شہری اور ایک غیرملکی فرم میں اعلی عہدے پر کام کررہی ہے، انھوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص گذشتہ کچھ عرصے سے اس کے رابطے میں ہے اور اس کی متنازع تصاویر اور فلمیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر اس سے اب تک خطیر رقم بٹور چکا ہے، ان کی بیٹی نے اپنی عزت بچانے کیلیے اب تک اس کے تمام مطالبات پورے کیے ہیں، وہ دو مرتبہ اس نوجوان کو گاڑی خرید کردے چکی ہے جبکہ متعدد مرتبہ قیمتی تحفے اور نقد رقوم لینے کے بعد بھی اس کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں اور اب وہ نئی گاڑی اور فلیٹ خرید کر دینے کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔ ان کی بیٹی کی کچھ نجی تصویریں وہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ بھی کرچکا ہے، خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کی مدد سے گلستان جوہر کے رہائشی تیس سالہ عامر بدر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مذکورہ لڑکی کی تصاویر اور فلمیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوست آسودہ حال گھرانوں کی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکیوں سے دوستی کرکے انھیں اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عامر بدر اور اس کے ساتھیوں نے اس سلسلے میں ڈیفنس میں ایک کرائے کا فلیٹ حاصل کررکھا ہے اور اس فلیٹ کے مختلف حصوں میں کیمرے نصب کررکھے ہیں، لڑکیوں کو ملاقات کے بہانے فلیٹ میں لیجا کر ان کی تصاویر اور فلمیں بنائی جاتی ہیں اور ان کی بنیاد پر لڑکیوں سے خطیر رقوم اور قیمتی تحفے حاصل کیے جاتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون کی بیٹی نے ملزم کے مطالبات پورے کرنے کیلیے اپنی کمپنی کے اکائونٹ سے بھی خطیر رقم نکالی تھی تاہم اس کے والدین نے کمپنی کی رقم لوٹادی لیکن لڑکی کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا، ایف آئی اے حکام ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔ Link to comment
khoobsooratdil Posted December 22, 2012 Share #2 Posted December 22, 2012 ایسے لوگ معاشرے کا گند ہیں اور لڑکیوں کو بھی چھاہیے کہ وہ بھی ایسے ہر وقت اپنی عزت ہتھیلے پے لیئے لڑکوں کے پیچھے نہ پھرتی رہیں کچھ اپنا اور اپنے ماں باپ کا بھی خیال کیا کریں تا کہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے تھینکس فار شیئرنگ ڈیئر Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted December 22, 2012 Share #3 Posted December 22, 2012 Thanks For Sharing Dear Achi Post Hai Aj Kal Ke Halat Buhat Karab ho Gay Link to comment
Guru Samrat Posted December 23, 2012 Share #4 Posted December 23, 2012 ایک تلخ حقیقت جس سے ہم جان بوجھ کر انجان ہیں۔شیئرنگ کا شکریہ Link to comment
Asifa Kamran Posted December 23, 2012 Author Share #5 Posted December 23, 2012 Thanks For Sharing Dear Achi Post Hai Aj Kal Ke Halat Buhat Karab ho Gay Sahi kaha haii Link to comment
khoobsooratdil Posted December 23, 2012 Share #6 Posted December 23, 2012 Oor yeh sab hamara aapna hii kiya dhara hai wasay aap ka kia khayal hy k sex forums hamaray zehan se sex ka ka Tanaow kam ker k zehan ko fresh kertay hain ya phir hamaray zehan ko mazeed ganda kertay hain Link to comment
Asifa Kamran Posted December 24, 2012 Author Share #7 Posted December 24, 2012 wasay aap ka kia khayal hy k sex forums hamaray zehan se sex ka ka Tanaow kam ker k zehan ko fresh kertay hain ya phir hamaray zehan ko mazeed ganda kertay hain I think zehan ko mazeed ganda kertay hain bcoz ghalat cheez ka ghalat effect hii hota haii Link to comment
Asifa Kamran Posted December 30, 2012 Author Share #9 Posted December 30, 2012 Thanks 4 sharing ThnXXXXXXXXX Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now