khoobsooratdil Posted December 20, 2012 Share #1 Posted December 20, 2012 قیامت کا خوف، لوگ پہاڑوں پر چڑھ گئےدنیا کے مختلف ممالک میں کل قیامت آنے کے خوف سے لوگوں نے طرح طرح کی تدبیریں اختیار کرنی شروع کردی ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد نے اس دن سے بچنے کے لیے پہاڑوں اور سرنگوں میں پناہ لے لی۔مایا تہذیب کا کیلنڈر آج ختم ہورہا ہے جس کے مطابق قیامت آنے میں محض ایک دن پچا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مایا کیلنڈر میں 21دسمبر2012ء شامل ہی نہیں، اس وجہ سے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ21 دسمبر کو دنیا تباہ ہوجائے گی۔دنیا بھر میں اس دن کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیےجارہے ہیں، روس میں لوگ سرد جنگ کے بنکروں میں گھس گئے ہیں جب کہ ترکی میں لوگوں نے گھروں میں سامان اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔فرانس میں تو ایک گاؤں میں لوگوں نے اجتماعی خودکشی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے تاہم پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بروقت مداخلت کے بعد گاؤں کو سیل کردیا گیاہے۔ادھر سربیا کے پہاڑ دنیا بھرمیں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پہاڑ قیامت سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اس گمان کے پیش نظر لوگ بڑی تعداد میں ان پہاڑوں پر جابسے ہیں جہاں ایک رات کا کرایہ کئی ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ Link to comment
khoobsooratdil Posted December 20, 2012 Author Share #2 Posted December 20, 2012 آجکل قیامت کے حوالے سے بحث زوروں پر ہے اور غالباَ اس حوالہ سے21 دسمبر کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔لیکن قیامت ابھی بھلا کیونکر بپا ہو سکتی ہے؟ احادیث میں بیان کردہ دوسری تمام نشانیوں سے ہٹ کر عقل کہتی ہے کہ ابھی قیامت کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اس وقت دنیا میں2 ارب 20 کڑوڑ عیسائی ہیں۔لا دین افراد کی تعداد1 ارب 10 کڑوڑ ہے۔۔ہندووں کی تعداد 1 ارب کے قریب ہے کل ملا کر مشرکین کی تعداد 4 ارب 30 کڑوڑ ہے اور ان کے مقابل مسلمانانِ عالم کی تعداد 1 ارب 60 کڑوڑ ہے مطلب دنیا کی کل آبادی کا 23 فیصد ہے۔۔۔۔۔مسلمان اقلیت میں ہیں۔۔۔۔مشن مکمل نہیں ہوا۔۔۔۔قیامت بھلا کیسے بپا ہو سکتی ہے۔۔۔ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now