October 20, 201213 yr روس کے سائنسدانوں نے دنیا کی گہری ترین جھیل کا سراغ لگا لیا ہے۔ اس جھیل کی تلاش میں دو چھوٹی سب میرین استعمال کی گئی ہیں۔ اس جھیل کا نام لیک بھیکل ہے اور اس کی گہرائی 1680 میٹر بتائی گئی ہے۔یہ جھیل سربیا کے جنوب مشرق میںواقع ہے جو کہ 3.15 ملین ایکڑ پر مشتمل ہے اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جھیل 25ملین سال پرانی ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ جھیل معدنیات کا خزانہ ہے، تاہم جھیل دریافت کرنے والے آرتھر چیلنگوا کہتے ہیں کہ صاف اور میٹھے پانی کی تلاش نے ہمیں بھیکل جھیل کا راستہ دکھایا۔
Create an account or sign in to comment