Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus Launched ×
Advertising Policy 2022-2024 ×
URDU FUN CLUB

نام رکھنے میں سیالکوٹیوں کی مہارت


Recommended Posts

خالد حسن
http://s17.postimage.org/xood8v4sf/75_18571692.jpg
سیالکوٹ کے لوگوں کی سب سے بڑی پہچان ان کی حس مزاح ہے۔ وہ لوگوں کے نام رکھنے کے معاملے میں بڑی شہرت رکھتے ہیں۔ فی الوقت مجھے چند ایک یاد آرہے ہیں۔ ایک تو فراڈیا ایمپائر محمد شفیع بگلا تھا۔ شفیع بوتل بھی تھا۔ جب وہ ہنستا تھا تو ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے کسی نے سوڈے کی بوتل کھول دی ہو۔ دو مشہور لڑاکے بھی تھے۔ بشیرا گھیسی اور چودھری قدرت اللہ المعروف ”کُجا۔“ میں نے ایک بار انہیں لڑتے دیکھا تھا۔ مجھے اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ وہ فلمی لڑائیاں لڑنے والوں کو لازماً ناک آﺅٹ کردیتے۔ وہ پرانے انداز سے لڑتے تھے۔ ایک بالم نامی فقیر بھی تھا جسے ”کوکونٹ“ کہا جاتا تھا۔ کیوں؟ اس بارے میں میں نہیںجانتا۔ ایک اور کردار ”مناوارنٹ“ بھی ہوا کرتا تھا۔ میرے والد صاحب کے ایک دوست میاں بشیر کو شہر میں ”بشیر کوبرا“ کہا جاتا تھا اور میاں اصغر کو ”فٹا فٹ۔“ یہ نام تو اس پر جچتا بھی تھا کیونکہ وہ بولتا اس رفتار سے تھا جیسے کلاشنکوف گولیاں نکال رہی ہو۔ ہمارا دوست فلم ڈائریکٹر خواجہ سرفراز، سرفراز کالے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ باوجود اس کے کہ وہ اس کے درمیانے قد اور گھٹے ہوئے جسم کے باعث پڑا تھا۔ مجھے پیارا ظہور بھی یاد آرہا ہے جسے جھورا براﺅنی کہا جاتا تھا۔ اسے یہ خطاب یوںملا تھا کہ کیفے براﺅنی کے نام سے ایک ”چائے گھر“ کھلا تھا جو ڈرماں والا چوک کے قریب تھا۔ جیسے ہی آپ داخل ہوتے تو آپ کا استقبال ایک اینگلو پاکستانی لڑکی کیا کرتی تھی جسے سبھی مس براﺅنی کہتے تھے۔ ظہور اسے پٹانے کے چکر میں وہاں دیر تک چپکا رہتا تھا۔ چنانچہ اسی مناسبت سے اس کا نام پڑ گیا۔ (خالد حسن کی کتاب”مقابل ہے آئےنہ“ سے اقتباس)

Link to comment

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

سدفگ.png

OK
URDU FUN CLUB