Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

انٹرنیٹ کے ’دشمن‘ ممالک کی فہرست

Featured Replies

انٹرنیٹ کے ’دشمن‘ ممالک کی فہرست

عالمی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے بحرین اور بیلاروس کو انٹرنیٹ کے دشمن ممالک کی سالانہ فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

اس فہرست میں بحرین اور بیلاروس کے علاوہ دس دیگر ممالک ہیں اور ان تمام ممالک پر انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں عائد کرنے اور بلاگرز کو گرفتار کرنے کے الزامات ہیں۔

بھارت اور قزاقستان کو بھی انٹرنیت صارفین کے لیے جابرانہ رویہ اختیار کرنے کی بنا پر رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ایک فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ انٹرنیٹ صارفین کے لیے سب سے زیادہ جان لیوا سال تھا۔

تنظیم نے بتایا کہ دو ہزار گیارہ میں کم از کم ایک سو ننانوے انٹرنیٹ کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو سنہ دو ہزار دس کے مقابلے میں اکتیس فیصد زیادہ ہے۔

تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ چین، ویتنام اور ایران وہ ممالک ہیں جن میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین فی الوقت جیل میں ہیں۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے اس نے بحرین کو انٹرنیٹ کے دشمن ممالک کی فہرست میں ذکریا راشد حسن کی ہلاکت کے بعد شامل کیا ہے۔ راشد حسن انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ چلاتے تھے جہاں وہ اپنے آبائی علاقے الدیر کے بارے میں کہانیاں لکھا کرتے تھے۔

انہیں نو اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں اور حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ اس الزام عائد ہونے کے چھ دن بعد ان کی ہلاکت ہو گئی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بیلاروس میں صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو کی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹوں کو بند کیا ہوا ہے اور بلاگرز کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق بیلاروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مظاہرین کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی شائع کردہ فہرست میں مندرجہ ذیل ممالک ہیں۔

انٹرنیٹ کے دشمن ممالک

برما

چین

کیوبا

ایران

شمالی کوریا

سعودی عرب

شام

ترکمانستان

ازبکستان

ویتنام

بیلاروس

بحرین

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس
  • 2 weeks later...

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.