Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

بچپن از اسد علی حسنین

Featured Replies

بچپن

سدا نہ باغی بلبل بولے سدا نہ باغ بہاراں

سدا نہ ماپے حسن جوانی سدا نہ صحبت یاراں

کسی پنجابی شاعر نے اس ایک شعر میں ایسی دنیا سمو دی ہے جسکی سچائی کو کوئی خاص و عام نہیں جھٹلا سکتا۔سدا رہنے والی ذات صرف خدائے برتر کی ہے۔اور ہر نفس کو واپس لوٹ جانا ہے۔حسین رنگوں اور دنیا کے پرکیف نظاروں سے مزین بچپن ہمیشہ یاد رہتا ہے

وہ دادی اماں کی کہانیاں کہ چاند میں ایک بڑھیا رہتی ہے۔گھنٹوں رات میں دادی اماں کی بات کا نتیجہ اخذ کرنے کے لئے چاند کو دیکھتے رہنا۔کھیل کے میدان میں اٹکھیلیاں کرنا۔

کچھ بھی تو نہیں بھولتا۔۔۔۔ہاں بھولتا ہے تو صرف ایسا زخم جو کسی دوست سے ملا ہو۔مگر دوست ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔بچپن کے یار بھی بڑے عجیب تھے ناں؟

آہ۔۔گیا بچپن اور آئی جوانی سب کچھ بکھر گیاکانچ کے کھلونے جیسا ایک سپنا جو ٹوٹ گیا۔

ہائے میرا بچپن مجھ سے بچھڑ گیا۔

جب ابو سب کے لئے ایک جیسا کھلونا لاتے تھے۔اور سب سے بہت پیار کرتے تھے۔

پاکٹ منی دیتے تھے۔اور سب بھائی بہنوں کو پالتے تھے۔

کیسا عجیب دور آتا ہے ناں بچپن کے بعد ۔۔۔۔۔کہ ایک باپ سب بھایئوں کو پال لیتا ہے مگر کئی بھائی ایک باپ کو نہیں پال پاتے۔۔۔

ایک ماں سب پیدا ہونے والے بچوں کو سینے سے لگاتی ہے ان کے ہاتھ پیر چومتی ہے مگر سب پیدا ہونے والے بچے جوان ہو کر ایک ماں کے پیر نہیں چوم سکتے حالانکہ جنت کی چوکھٹ چومنے جیسا احساس ہے۔

جب بچپن میں تھے تو ماں باپ سے محبت کی مثالیں اپنے ہوم ورک کی کاپیوں میں لکھا کرتے تھے ۔دوستوں کے سامنے اپنے والدین کی تعریفیں کیا کرتے تھے۔

مگر جب بچپن گیا تو انہی والدین کا بوجھ اٹھانے کے لئے دوسرے بھایئوں سے مشورے کرتے ہیں کہ ابو کو کون رکھے گا اور امی کو کون اپنے پاس رکھے گا؟

وقت بھی بڑی ظالم تلوار کا نام ہے جو رشتوں کو اپنی تیز دھاری سے کاٹتی ہے اور درد کا ایک نیا احساس دیتی ہے۔

بچپن کی میٹھی بولیاں ابھی تک کانوں کے پردوں کو لرزاتی ہیں۔وہ وقت وہ لمحے یاد آتے ہیں تو آنکھیں چھلک جاتی ہیں ہونٹ لرز جاتے ہیں جسم میں ایک کپکپی نمودار ہوتی ہے۔مگر یہ عمل کچھ ہی دیر کا ہوتا ہے پھر ایک آواز بچپن کے حسین باغ سے کھینچتی ہوئی دنیائے درد میں لے آتی ہے۔۔۔وہ آواز جس کی مٹھاس کبھی خود محسوس کیا کرتے تھے ۔۔۔ابا جان آپ کیا سوچ رہے ہیں؟؟؟

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.