Page3 Posted February 8, 2012 Share #1 Posted February 8, 2012 بچپن سدا نہ باغی بلبل بولے سدا نہ باغ بہاراں سدا نہ ماپے حسن جوانی سدا نہ صحبت یاراں کسی پنجابی شاعر نے اس ایک شعر میں ایسی دنیا سمو دی ہے جسکی سچائی کو کوئی خاص و عام نہیں جھٹلا سکتا۔سدا رہنے والی ذات صرف خدائے برتر کی ہے۔اور ہر نفس کو واپس لوٹ جانا ہے۔حسین رنگوں اور دنیا کے پرکیف نظاروں سے مزین بچپن ہمیشہ یاد رہتا ہے وہ دادی اماں کی کہانیاں کہ چاند میں ایک بڑھیا رہتی ہے۔گھنٹوں رات میں دادی اماں کی بات کا نتیجہ اخذ کرنے کے لئے چاند کو دیکھتے رہنا۔کھیل کے میدان میں اٹکھیلیاں کرنا۔ کچھ بھی تو نہیں بھولتا۔۔۔۔ہاں بھولتا ہے تو صرف ایسا زخم جو کسی دوست سے ملا ہو۔مگر دوست ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔بچپن کے یار بھی بڑے عجیب تھے ناں؟ آہ۔۔گیا بچپن اور آئی جوانی سب کچھ بکھر گیاکانچ کے کھلونے جیسا ایک سپنا جو ٹوٹ گیا۔ ہائے میرا بچپن مجھ سے بچھڑ گیا۔ جب ابو سب کے لئے ایک جیسا کھلونا لاتے تھے۔اور سب سے بہت پیار کرتے تھے۔ پاکٹ منی دیتے تھے۔اور سب بھائی بہنوں کو پالتے تھے۔ کیسا عجیب دور آتا ہے ناں بچپن کے بعد ۔۔۔۔۔کہ ایک باپ سب بھایئوں کو پال لیتا ہے مگر کئی بھائی ایک باپ کو نہیں پال پاتے۔۔۔ ایک ماں سب پیدا ہونے والے بچوں کو سینے سے لگاتی ہے ان کے ہاتھ پیر چومتی ہے مگر سب پیدا ہونے والے بچے جوان ہو کر ایک ماں کے پیر نہیں چوم سکتے حالانکہ جنت کی چوکھٹ چومنے جیسا احساس ہے۔ جب بچپن میں تھے تو ماں باپ سے محبت کی مثالیں اپنے ہوم ورک کی کاپیوں میں لکھا کرتے تھے ۔دوستوں کے سامنے اپنے والدین کی تعریفیں کیا کرتے تھے۔ مگر جب بچپن گیا تو انہی والدین کا بوجھ اٹھانے کے لئے دوسرے بھایئوں سے مشورے کرتے ہیں کہ ابو کو کون رکھے گا اور امی کو کون اپنے پاس رکھے گا؟ وقت بھی بڑی ظالم تلوار کا نام ہے جو رشتوں کو اپنی تیز دھاری سے کاٹتی ہے اور درد کا ایک نیا احساس دیتی ہے۔ بچپن کی میٹھی بولیاں ابھی تک کانوں کے پردوں کو لرزاتی ہیں۔وہ وقت وہ لمحے یاد آتے ہیں تو آنکھیں چھلک جاتی ہیں ہونٹ لرز جاتے ہیں جسم میں ایک کپکپی نمودار ہوتی ہے۔مگر یہ عمل کچھ ہی دیر کا ہوتا ہے پھر ایک آواز بچپن کے حسین باغ سے کھینچتی ہوئی دنیائے درد میں لے آتی ہے۔۔۔وہ آواز جس کی مٹھاس کبھی خود محسوس کیا کرتے تھے ۔۔۔ابا جان آپ کیا سوچ رہے ہیں؟؟؟ Link to comment
Guru Samrat Posted February 8, 2012 Share #2 Posted February 8, 2012 [GLOW=black]گریٹ یار ۔مزید اپڈیٹ ؟[/GLOW] Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted February 10, 2012 Share #3 Posted February 10, 2012 Great Posting Janb Very Nice Thanks More Plzzzz Link to comment
Waniya Posted February 10, 2012 Share #4 Posted February 10, 2012 Good janab achi tahreer hai. Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now