Disable Screen Capture Jump to content
EID MUBARAK ×
URDU FUN CLUB

میرا قتل ہوا تھا


Recommended Posts

میرا قتل ہوا تھا۔۔۔

یہی کوئی تین سال پہلے گھر سے نکلا تو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار دی جب تک جسم سے نکل کر انکا چہرہ دیکھتا وہ جا چکے تھے ۔

ویسے چہرہ دیکھ بھی لیتا تو کیا کرتا، ایک مرا ہوا شخص کر ہی کیا سکتا ہے؟

ایک بیٹا تھا ۔ایک بیوی، ماں باپ کو بڑھاپے میں جو درد دیا تھا انکا سامنا کرنے کی ہمت نہی ہوئی۔

سو وہیں سے قبرستان چلا آیا ۔۔۔اپنی بے وقت موت کا دکھ تو تھا۔ مگر شکر ہے قبرستان میں اچھے ساتھی ملے ۔جنہوں نے کافی حوصلہ دیا ۔

آج تین سال ہونے کو ہیں جب بھی گھر سے کوئی آتا ہے تو قبر سے نکل کر دور چلا جاتا ہوں۔ اماں کے تو خیر گھٹنوں میں درد رہتا ہے شروع شروع میں آتی رہیں بعد میں آنا چھوڑ دیا ۔

کچھ ماہ پہلے آنے والے ماسٹر جی بتاتے ہیں اب اماں کیلیے چلنا ممکن نہی رہا ہر وقت بیمار رہتی ہیں گلی محلہ بھی اچھا ہے زیادہ بیمار ہوں تو ہسپتال بھی لے جاتے ہیں ۔

یہی سوچ کر دل کو تسلی دیتا ہوں کہ میرا بیٹا جوان ہوجائے گا تو دادی کو سنبھال لے گا ۔ اور ابا شاید ناراض ہیں۔ کبھی عید شب برات بھی ملنے نہی آتے ۔

جنازے کے ساتھ بھی آئے تو جنازہ پڑھ کے چل دیے۔

میری خواہش ہی رہی کہ جب قبر میں اتاریں گے تو ایک بار گلے لگا لونگا مگر خیر غلطی تو میری ہی تھی اگر اس دن انکا کہا مان کر گھر میں رک جاتا تو آج شاید یہاں نا ہوتا ۔

میری بیوی اکثر بیٹے کے ساتھ آتی ہے ساتھ کی قبر والے شیخ صاحب بتا رہے تھے۔ میرے بیٹے کو قبر کی تختیاں پڑھنا آگئی ہیں اور سارا وقت اپنی ماں کو قبروں کے کتبے سناتا رہتا ہے۔

میری بیوی خاموشی سے قبر دیکھتی رہتی اور پھول چڑھا کر چلی جاتی ہے ۔پورے قبرستان میں صرف میری قبر ہے جس پر چنبیلی کے پھول ہوتے ہیں۔

حالانکہ میری بیوی کو پھولوں سے الرجی تھی۔ چنبیلی کا پھول تو دور سے دیکھ کر ہی اسے چھینکیں آنے لگتیں۔

میں اکثر اسے کہتا کہ مجھے چنبیلی کے پھول پسند ہیں اور شرارتا چنبیلی کا پھول اسے تنگ کرنے کیلیے خرید لاتا وہ خوف سے آنکھیں بند لیتی اور میں وہ پھول اسکے ناک کے قریب کرتا کبھی اس پر پھینک کر تنگ کرتا ۔

ناجانے اب کیسے وہ چنبیلی کے پھول خریدتی ہوگی ؟۔۔۔ اسکو تو ان سے الرجی تھی اور خوف کھاتی تھی۔

وہ پھول جب تک قبر پر پڑے رہیں میری ہمت نہی ہوتی کہ انکے قریب بھی جا سکوں۔ آج بھی وہ آئی تھی۔۔۔۔۔۔

میں رات کے اس پہر قبر سے باہر ان پھولوں کے سوکھ کے اڑ جانے کا انتظار کر رہا ہوں اب مجھے بھی چنبیلی کے پھولوں سے الرجی ہے۔

Link to comment

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...