August 15, 201114 yr کرائسٹ چارچ : نیوزی لینڈ میں ایک سگریٹ ساز کمپنی نے 2 ہزار ڈالر میں روحیں خریدیں۔ کرائسٹ چارچ میں روحوں کی انٹرنیٹ پر آن لائن نیلامی کے سلسلے میں 2 لاکھ افراد نے ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔ روحیں نیلام کرنے والی خاتون ایف ووڈبری کاکہناہے کہ انھوں نے اپنے گھر پرایک عمل کے ذریعے ان روحوں کو قابو میں کیا تھا۔ ان کاکہناہےکہ انہوں نے روحوں کو قابو کرنے کے بعد مقدس پانی میں محفوظ کرلیا ہے۔ ان کے مطابق ایک روح نوجوان لڑکی کی ہے اور ایک روح بوڑھے شخص کی ہے۔ آن لائن نیلامی میں الیکٹرانک سگریٹ بنانے والی کمپنی نے 2 ہزار ڈالرز میں ان روحوں کو خریدلیاہے۔ کمپنی کا کہناہےکہ وہ اثاثے کو بہترطریقے سے استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
Create an account or sign in to comment