Play_Boy007 Posted August 13, 2011 Share #1 Posted August 13, 2011 لندن : انٹرنیٹ کی سکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نےاکیلےانٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس ان کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس خود کو خاتون ظاہر کرتا ہے اور فوری طور پر پیغام کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اس دوران صارف کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق صارفین کو اس بات پر راضی کیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی معلومات ظاہر کریں جس کے ذریعے انہیں دھوکا دیا جا سکے۔ یہ وائرس پہلی بار سنہ 2007 میں سامنے آیا تھا مگر اس کے بعد اسے زیادہ نہیں دیکھا گیا۔ پی سی ٹولز کے رچرڈ کلوک کے مطابق فیمبٹ نامی وائرس اس بار پہلے سے بھی زیادہ دلکش روپ اختیار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ وائرس بات چیت کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کو بدل سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس انٹرنیٹ صارفین کو ایک ایسی ویب سائٹ پر کلک کرنے کا کہتا ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔ سنہ 2007 میں ایک روسی کمپنی سائیبر لور نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو خود کو مخالف جنس کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب ایسی کوئی اطلاع نہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ سائیبر لور سافٹ ویئر انٹر نیٹ پر جرم میں ملوث ہو۔ Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted August 14, 2011 Share #2 Posted August 14, 2011 TOba ToBa Bacho Yarrr In Thafon se... Nice Sharing Dear Keeepp it Upp Link to comment
Horny Jasmin Posted August 14, 2011 Share #3 Posted August 14, 2011 heheheheheheh so nice thnx for shirng keep it up Link to comment
ali4610003 Posted January 11, 2012 Share #4 Posted January 11, 2012 بہت ہی عمدہ قسم کی پوسٹ ہے، بہت ہی اچھے Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now