Play_Boy007 Posted August 13, 2011 #1 Posted August 13, 2011 دنیا کی مشہور شخصیات شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ ہٹلر: مصور نازی رہنما اڈولف ہٹلر کو مصوری کا بے حد شوق تھا۔ ایک عرصے تک ان کا ذریعہٴ روزگار پوسٹ کارڈوں کے لیے تصاویر بنانا رہا۔ تاہم وہ اس پیشے میں کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکے اور انھوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور بعد میں جرمنی کے حکمران بن گئے۔ مسولینی : ناول نگار دوسری جنگِ عظیم میں ہٹلر کے حلیف مسولینی اٹلی کے فاشٹ رہنما بننے سے پہلے ناول نگار تھے۔ان کا ایک قسط وار ناول اٹلی کے اخبار میں چھپتا رہا۔ تاہم ناول کچھ ایسا کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔ کمبوڈیا کے ڈکٹیٹر پول پولٹ : استاد جن کی گردن پر کمبوڈیا کے لاکھوں افراد کا خون ہے،ڈکٹیٹر بننے سے پہلے سکول کے استاد تھے۔ بعد میں وہ کمبوڈیا کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے اور بالآخر انھوں نے ملک کی زمامِ اقتدار سنبھال لی۔ مائیکل ڈیل: برتن دھوتے تھے دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر کمپنیوں میں سے ایک ڈیل کے مالک مائیکل ڈیل پہلے ایک ہوٹل میں برتن دھوتے تھے۔اس وقت ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ ہیریسن فورڈ: ترکھان ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور ریڈرز آف دی لاسٹ آرک، سٹاروارز اور بلیڈ رنرجیسی فلموں کے ہردلعزیز ہیرو ہیریسن فورڈ فلموں میں آنے سے پہلے میزیں اور کرسیاں بنایا کرتے تھے۔ سلوسٹر سٹالون: شیروں پنجروں کی صفائی ریمبوکے شہرہٴ آفاق کردار کے خالق سلوسٹر سٹالون فلمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے پہلے شیروں کے پنجرے صاف کیا کرتے تھے۔ فیدل کاسترو: بیس بال کے کھلاڑی کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو کالج کے زمانے میں بیس بال کے کھلاڑی تھے اور انھوں نے کئی میچوں میں حصہ لیا تھا۔ سٹیون کنگ: باتھ روم سویپر امریکہ کے مشہور ادیب سٹیون کنگ پراسرار کہانیاں لکھنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔ ان کی درجنوں کہانیوں پر فلمیں اور ٹی وی سیریل بن چکے ہیں، جن میں گرین مائل، شاشینک ری ڈیمپشن اوردی شائننگ وغیرہ شامل ہیں۔ سٹیون کنگ ادیب بننے سے پہلے باتھ روم صاف کیا کرتے تھے۔
(._.)Milestone(._.) Posted August 13, 2011 #2 Posted August 13, 2011 Wooo... Very Nice Yarr Jitni Bari Shaksiyat Utny He Ajib Kam Us Ke Good one nice sharing g thanks
khoobsooratdil Posted April 4, 2012 #3 Posted April 4, 2012 kia humaray heero bas yahi Log hain kia hamaray Muslim Muashray ki mashhoor shakhsiyat k baray me bhi kisi ko Elam ha ya nahi
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now