March 11, 201610 yr سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ مانی جاتی ہیں اور اب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سوناکشی نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بیک وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناخنوں کو رنگنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔ اس مقابلے میں تمام خواتین نے بیک و قت ناخنوں کو رنگنا تھا اور کامیابی کے بعد دیگر خواتین کے ساتھ سوناکشی سنہا کا نام بھی اس مقبول کتاب میں شامل کرلیا گیا۔ ا س حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا میں بچپن سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانا چاہتی تھی اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔
March 12, 201610 yr کیا بات ہے جی سوناکشی کی کہ اس نے ایک ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ بھلے کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔
Create an account or sign in to comment