URDU FUN CLUB Posted March 11, 2016 #1 Posted March 11, 2016 بھارت میں کالج کے ایک پروفیسر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فروخت کرنے کی پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا، بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق 30 سالہ دلیپ مالے اور ان کے شاگرد کملیش مہرا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پروفیسر دلیپ مالے نے اپنے فیس بک اکائونٹس پر یہ پوسٹ کی تھی کہ کچھ لوگوں کا مقروض ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی بیوی اور بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی تھی، تحریر میں پروفیسر نے لکھا تھا کہ اسے پیسوں کی اشد ضرورت ہے وہ اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنا چاہتا ہے جو بھی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے اس فون نمبر پر رابطہ کرے، جب اس کی بیوی نے یہ پوسٹ پڑھی تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ پوسٹ پروفیسر نے نہیں بلکہ اس کے شاگرد نے اس کے اکائونٹس سے کی ہے۔ 3
DR KHAN Posted March 12, 2016 #2 Posted March 12, 2016 ہاہاہاہا۔۔یہ تو مزا ہی آ گیا۔ ایک بار اپنے سکول کے دنوں میں ہم نے اپنے سکول کے پرنسپل کے انتقال کا اعلان جامعہ مسجد میں کرا دیا۔ اس پر سکول میں بڑے دن تک ہنگامہ برپا رہا اور ایک دن پرنسپل نے برملا کہا کہ یار جس کسی نے یہ شرارت کی ہے اس کا مجھے نام پتا چل جائے تو میں اس نے دو ہزار روپے وصول کروں جو ان لوگوں کی خاطرمدارت میں استعمال ہوا ہے جو تعزیت کو آتے تھے۔ 5
(._.)Milestone(._.) Posted March 14, 2016 #3 Posted March 14, 2016 Hahahahah, Pagal ho gaya ho ga woh bechara qarzay daron ko tarkha tarkha ke, isliye munfird idea aya us ke dimage main
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now