Young Heart Posted September 28, 2015 Share #1 Posted September 28, 2015 ایک امریکی تحقیق کے مطابق بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داریاں بانٹنے سے جوڑے نہ صرف خوش رہتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ان کی جنسی تسکین بھی بڑھتی ہے۔ ا- 487 خاندانوں پر تحقیق سے پتہ چلا کہ جو والدین بچوں کی نگہداشت کے فرائض آپس میں برابر بانٹ لیتے ہیں وہ جنسی اور جذباتی طور پر زیادہ سے اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جہاں عورتیں بچوں کی نگہداشت میں زیادہ حصہ ڈالتی ہیں وہاں مرد اور عورت دونوں ہی کم مطمئن نظر آئے۔ لیکن تحقیق کار کہتے ہیں کہ جو مرد بچوں کی نگہداشت میں زیادہ وقت گزارتے ہیں ان پر اتنا اثر نظر نہیں آتا۔ یہ نتائج ایک تحقیق سے اخذ کیے گئے ہیں جس کا نام 2006 میریٹل اینڈ ریلیشن شپ سٹڈی ہے۔ اس ڈیٹا کو امریکن سوشیالوجیکل ایسوسی ایشن میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ جوڑے جہاں خواتین بچوں کی نگہداشت میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتی ہیں، خصوصاً اصول سازی، تعریف کرنے اور کھیلنے میں، ان کے تعلقات میں اطمینان کم اور لڑائی بہت زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی جنسی زندگی کے متعلق بھی کم خوش ہیں۔ تحقیق کے سربراہ جارجیا یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈینیئل کارلسن کہتے ہیں کہ تحقیق کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ جوڑوں کے تعلقات اور جنسی زندگی میں نگہداشت کے مسائل وہیں معیارِ زندگی کو متاثر کرتے ہیں جہاں عورت بچوں کی نگہداشت کی ذمہ داریاں زیادہ سنبھالتی ہے۔ یہ نتائج ایک تحقیق سے اخذ کیے گئے ہیں جس کا نام 2006 میریٹل اینڈ ریلیشن شپ سٹڈی ہے (یہ آرٹیکل بی بی سی اردو سے کاپی کیا گیا ہے) 3 Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now