February 25, 201412 yr انتظار کی گھڑیاں ختم…سام سنگ گیلکسی ایس5 منظر عام پر آ گیاآئی پی 67 سرٹیفکیشن، فنگر پرنٹ سینسر ، ہارٹ ریٹ مونیٹر نمایاں خصوصیاتسام سنگ نے گزشتہ کئی ہفتوں نے جاری افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بلآخر آج سپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگرس میں دُنیا بھر میں فروخت کے ریکارڈ قائم کرنے والی گیلکسی ایس سیریز کے پانچویں ماڈل کو متعارف کروا دیا ہے ، موبائل کے سامنے کے ڈیزائن میں تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بیک کور کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے ، گیلکسی ایس 5کی اہم خصوصیات میں آئی پی67سرٹیفکیشن ، فنگر پرنٹ سینسر اور ہارٹ ریٹ مونیٹر شامل ہیں ۔گیلکسی ایس5 موبائل5.1انچ سُپر امولڈ سکرین ، 1080پی ریزولیشن ، سنیپ ڈریگن800چپ سیٹ، 2جی بی ریم ، 150ایم بی پی ایس ایل ٹی ای جبکہ 16میگا پکسل کیمرہ کی دیگر خصوصیات سے مزین ہے۔افواہوں سے قطع نظر گیلکسی ایس 5کا کیمرہ 1080پی تک ہی ویڈیو بنا سکتا ہے جبکہ نئے چپ سیٹ اور کیمرہ سینسر کے بعد ویڈیو ریکارڈنگ 2160پی کی توقع تھی ۔ گیلکسی ایس5اینڈرائیڈ 4.4.2کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہے۔
Create an account or sign in to comment