Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

hasnain

Darmat Members
  • Joined

  • Last visited

Everything posted by hasnain

  1. Veet celebrates women independence. Veet always provide opportunities that make females feels so special. Veet organized awards to appreciate our talented ladies. Veet Celebration of Beauty Awards 2013 held in Expo center Karachi here is the official photography by Ali Baig. Here is the list of Winner of Veet Celebration of Beauty Awards 2013 Amna Ilyas Miss Catwalk Humaima Malik Beauty of the Year Mahnoor Baloch Miss Elegance Ayyan Most Beautiful Skin Sana Sarfaraz Wins Promising Model of the Year Award Syra Yousuf Most Beautiful Smile Nadia Ali Best Posture Aamina Sheikh Miss Photogenic Saima Azhar Most Promising Model of the Year
  2. امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کیسینی کو زحل کے ٹائیٹن نامی چاند پر پروپِین یا پروپائلین کے شواہد ملے ہیں۔ یہ مالیکیول پلاسٹک کا اہم جزو ہے۔ یہ انکشاف کاسینی کے انفرا ریڈ سپیکٹرومیٹر میں سامنے سامنے آیا ہے ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی سیارے یا اس کے چاند پر پلاسٹک کے اجزائے ترکیبی پائے گئے ہیں۔ یہ تحقیق ایسٹرو فزیکس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائنس دان کونر نکسن کا کہنا ہے ’یہ کیمیائی جزو زمین پر ہمارے ارد گرد پایا جاتا ہے۔ اس کو ہم عام زبان میں پلاسٹک کہتے ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی ایک عمدہ مثال وہ پلاسٹک کے ڈبے ہیں جو ہر باورچی خانے میں ہوتے ہیں جن میں کھانا یا اشیا رکھی جاتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق زحل کے چاند ٹائیٹن پر میتھین پائی جاتی ہے۔ کیسینی کے ذریعے دیکھا گیا ہے کہ ٹائیٹن پر پروپین بھی بڑی مقدار میں ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2017 تک زحل کے تحقیقاتی مشن اور ’کیسینی‘ کو ختم کر دے گا۔ تاہم حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز میں کمی کے باعث اسے پہلے بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ’کیسینی‘گذشتہ نو سالوں سے سیارہ زحل کے گرد گردش کر رہا ہے۔ لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی سیکھنے کے لیے بہت کچھ باقی ہے اور سائنس دان ’کیسینی‘ کے باقی ماندہ وقت میں مزید تحقیقات کے منصوبے بنا رہے ہیں جو گزشتہ برسوں میں کیے جانے والے مشنز کے مقابلوں میں زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ان مشنز میں زحل اور اُس کے مدار کے درمیان غوطہ زنی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں ناسا نے کہا تھا کہ خلائی جہاز ’کیسینی‘ خلا سے زمین کی تصویر لے گا اور اس منصوبے کی ٹیم چاہتی ہے کہ دنیا پر بسنے والے تمام لوگ زحل کی جانب ہاتھ لہراتے ہوئے مسکرا کر دیکھیں۔ خلائی جہاز نے سیارہ زحل اور اس کی مدار کی تصاویر لیتے ہوئے 90 کروڑ میل کے فاصلے سے زمین کی بھی تصویر لی۔
  3. پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے غیر قانونی سمز کے بارے میں از خود لیےگئے نوٹس کی سماعت کے دوران موبائل فون کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے متعدد افسران کے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ کے مطابق جن افسران کے وارنٹ جاری کیےگئے ہیں ان میں کمپنیوں کے جنرل مینیجرز ، چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ غیر قانونی سمز نیشنل سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ موبائل فون میں استعمال ہونے والی غیر قانونی سمز (سبسکرائبرز آیڈنٹٹی ماڈیولز) دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اس سے بھی سخت کارروائی کا حکم دیں کیونکہ غیر قانونی سمز نیشنل سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ انھوں نے ڈائریکٹر جنرل احتساب بیورو اور ڈائریکٹر ایف آیی اے سے بھی کہا ہے کہ وہ اس بارے میں مکمل تحقیقات کریں۔ اس مقدمے پیں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق ابراہیم ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ چیف جسٹس نے ان کمپنیوں کے افسران کے پانچ پانچ لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اس مقدمے کی آئندہ سماعت تیس اکتوبر کو ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ چیف جسٹس دوست محمد خان نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں افعانستان کی موبائل کمپنیوں میں استعمال ہونے والی سمز کے فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ ان غیر ملکی سمز کی فروخت کو فوری طور پر روکا جائے ۔ اس موقع پر اسی نوعیت کے ایک مقدمے کی سماعت بھی ہوئی جس میں ایک موبائل فون کے ذریعے پیغام میں ایک شخص سے تاوان کی رقم طلب کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کی سمز صرف دہشت گردی کے واقعات ہی نہیں بلکہ دیگر جرائم میں بھی استعمال ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے موبائل فون میں استعمال ہونے والی غیر قانونی سمز کے حوالے سے از خود نوٹس لیا تھا اور گزشتہ سماعت میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر دہشتگردی یا کسی جرم میں بھی کسی بھی کمپنی کی سم اگر استعمال ہوئی تو اس کارروائی میں ہونے والا نقصان کمپنی کو برداشت کرنا ہو گا۔

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.