بانڈ صاحب ایک ابھرتے ہوۓ اور اچھے لکھاری کے طور پر سامنے آ رہے ہیں اور ان کی کہانی کی ترتیب اور الفاظ کا چناؤ بہت معیاری اور اچھا ہے...کہانی ایک خاص ترتیب اور آہنگ سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس میں ان کی محنت کو میں دل کھول کر تحسین پیش کرتا ہوں...میرے خیال میں ان کا ایکشن ناول سے استفادہ بہت بارآور اور کارگر ثابت ہو رہا ہے جس کی جھلک ہم سب دیکھ رہے ہیں...اور یہ بات نہایت قابل داد ہے اور ہم اہل ذوق آپ کی قدر دانی کرتے ہیں.بس مشورہ یہ ہے کہ آپ مکمل آرام اور ترتیب سے اپنے وقت میں اچھے سے اچھا ہمیں لکھ کر عنایت کریں...اور یہ سلسلہ اپنی مقبولیت کے عروج پر پہنچ جاۓ گا...میں شیخو کو بہت مس کرتا ہوں...اس کی جیسی ڈیٹیل منظر نگاری میں نے کسی اور لکھاری میں نہیں دیکھی...منظر کشی میں اسکے ہاتھ میں جادو ہے...تفصیل بھی کمال بیان رکھتا ہے...آپ میں شیخو کی کچھ جھلک موجود ہے