hasnain Posted October 11, 2013 #1 Posted October 11, 2013 ایک تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بوسہ ہمیں اپنے متوقع شریکِ حیات کے انتخاب میں مدد دیتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بوسے کے مدد سے لوگ اپنے ممکنہ جیون ساتھی کے ذائقے، بو اور جسمانی فٹنس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بھوسہ عارضی اور طویل المدمتی تعلق میں جنسی عمل سے پہلے بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوسہ جیون ساتھی کے ساتھ رشتہ برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق خواتین لمبے عرصے کے نجی تعلق میں بوسے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جنسی تعلقات کے موضوع پر شائع ہونے والے جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق میں 900 بالغ افراد کا آن لائن سروے کیا گیا۔آکسفرڈ یونیورسٹی کے نفسیاتی تجربات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر روبن ڈیونبار کہتے ہیں کہ مرد و خواتین کے درمیان تعلق قائم ہونے سے پہلے ایک دوسرے کی جانچ پڑتال کا سلسلہ چلتا ہے۔"ابتدائی کشش میں چہرہ، جسم اور سماجی اشارے شامل ہو سکتے ہیں۔پھر تعلق میں بہت گہرائی سے جانچ کا مرحہ شروع ہو جاتا ہے اور یہاں بھوسہ بہت اختیار کر لیتا ہے"پروفیسر روبن ڈیونبار’ابتدائی کشش میں چہرہ، جسم اور سماجی اشارے شامل ہو سکتے ہیں۔پھر تعلق میں گہرائی سے جانچنے کا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے اور یہاں بوسہ بہت اہمیت اختیار کر لیتا ہے۔‘تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو مرد و خواتین زیادہ پر کشش تھے یا جن کے عارضی جنسی ساتھیوں کی تعداد زیادہ تھی، وہ اپنے ساتھی چننے میں زیادہ محتاط تھے اور وہ بوسے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بوسے سے متوقع جیون ساتھی کے پرکھنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلا کہ اگر بوسہ جیون ساتھی کو چننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے تو یہ عارضی اور طویل مدمت تعلق میں جنسی عمل سے پہلے بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now