Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

یہ انداز ہمارا

Featured Replies

ایک دن میں اپنے امی ابو کے ساتھ رسٹورنٹ کهانا کهانے گیا، وہاں ہمارے علاوه ایک جوان جوڑا اور ایک ستر اسی ساله میاں بیوی بیٹھے تھے۔ ہم سب نے اپنے اپنے کھانوں کا آرڈر دے دیا اور کهانے کا انتظار کر رہے تھے که ایک اور صاحب رسٹورنٹ میں داخل ہوئے۔ تهوڑی دیر میں اس صاحب کا فون بجا اور زور زور سے باتیں کرنے لگا، اس کے فون کی آواز اتنی آہسته تھی کہ مجھے سنائی تک نہ دی۔ وه فون بند کر کے زور زور سے کہنے لگا که آج آٹھ سال کے بعد میرے گھر بیٹا ہوا ہے اور اس خوشی میں، میں سب کو کڑاہی کھلاونگا۔ میں اپنی جگہ سے اٹها اور آگے جا کر اسے مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نے اپنے کھانوں کا آرڈر دے دیا ہے، یہ سنتے ہی اس نے کہا اچها چلو تم جو کھانا چاہو میں تمہارے کهانوں کا بل بھرونگا، ہم سب نے اسکی خواہش کے پیش نظر کڑاہی ہی منگوا لی اس نے ہمارے کھانے کا بل بھرا اور اپنا کھانا پیک کرواکے چلا گیا۔
چند دن بعد میں اپنے دوستوں کے ہمراه سینما گیا، کہ اچانک میری نظر اسی شخص پر پڑھی جو ایک پانچ سال کے بچے کے ساتھ
ٹکٹ لے رہا تھا، میں اپنے دوستوں سے کچھ لمحے کے لئے دور ہوا اور اس شخص کے پاس پہنچا، جونہی اس نے مجھے دیکھا اس کے چہرے پر میں نے عجیب تاثر کا احساس کیا، بہرحال
سلام دعا کے بعد میں نے کہا کہ ماشاالله اپکا بیٹا چند دنوں میں اتنا بڑا ہوگیا. جونہی اس نے یہ الفاظ سنے کہا چھوڑو ان باتوں کو، جب اس نے یہ کہا تو میرا تجسس اور بڑھ گیا اور میں نے اصرار کیا کہ وه مجهے حقیقت بتائے، بہت اصرار پر اس نے بتایا کہ اس دن جب وه رسٹورنٹ میں داخل تو ہاتھ دھونے کے لئے گیا، اور ہاتھ دھوتے وقت میں نے اس بوڑهے اور بڑهیا کی آوراز سنی کہ بڑهیا کہہ رہی تھی بہت دن ہوگئے گوشت کھائے ہوئے آج کڑاہی کھاتے ہیں تو اس پر بوڑھے نے کہا کہ پورے مہینے کے لئے میرے پاس صرف ہزار روپے ہیں اگر کڑاہی کهائیں گے تو پورے مہینے گزارا کیسے ہوگا؟ آج بھی صرف تمہاری ضد کی وجہ سے ہوٹل آئے ہیں۔ اس نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے یہ ڈراما کیا۔ میں نے سوال کیا کہ صرف انہی کے پیسے دے دیتے، تو اس نے جواب دیا میں انکی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ یہ کہہ کر وہ خدا حافظ کہہ کر چلا گیا اور میں سوچ میں گم وہیں کھڑا رہا اسے دیکھتا رہا

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.