Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

48 دن کی بیٹری والا نوکیا آشا 501 اسمارٹ فون پاکستان میں جاری


Recommended Posts

Nokia-Asha-501.jpg


نوکیا نے آج اعلان کیا ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا پہلا اسمارٹ  فون نوکیا آشا 501 ایک ہفتے کے اندر پاکستان میں جاری کردیا جائے گا۔
بیک وقت پاکستان اور تھائی لینڈ میں پیش کیا جانا والا نوکیا آشا 501  آنے والے ہفتوں میں یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ، ایشیا بحر الکاہل اور  لاطینی امریکہ میں جاری ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ، کینیڈا اور یورپی  مارکیٹیں آشا 501 نہیں دیکھ سکیں گی کیونکہ ان بڑی مارکیٹوں پر نوکیا اپنی  لومیا سیریز کے ذریعے نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے۔
نوکیا آشا 501 نوکیا کی نئی اسمارٹ فون رینج کا حصہ ہے، جس کا مقصد  ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ان صارفین کو ہدف بنانا ہے جو پہلی بار اسمارٹ  فون حاصل کرنے جا رہے ہیں۔
ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، موبائل فونز، نوکیا ٹیمو ٹوئیکانن نے کہا کہ  “نیا نوکیا آشا 501 صارفین کو انگلیوں کی محض چند حرکتوں پر ان سب چیزوں تک  فوری رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔ اپنے  خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ یہ اسمارٹ فون صرف دیکھنے ہی میں نہیں بلکہ کام میں  بھی اعلیٰ ہے، اور بہترین قیمت کا حامل بھی۔”
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آشا سیریز فیچر فونز کا سلسلہ سمجھی جاتی ہے،  لیکن فن لینڈ کے اس موبائل فون بنانے والے ادارے نے ایس40 میں بڑے پیمانے  پر تبدیلیاں کر کے اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کے دعوے کے ساتھ آشا 501 اسمارٹ  فون جاری کیا ہے۔
نوکیا نے کہا کہ آشا 501 پاکستان میں تقریباً 10 ہزار روپے کی قیمت پر اور چھ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
امتیازی رنگ اور ڈیزائن

نوکیا آشا 501 چھ رنگوں میں دستیاب ہے: ہلکے نیلے، شوخ سرخ، پیلے، شوخ  سبز، سیاہ اور سفید میں۔ اس کا ہموار ڈیزائن صرف دو حصوں میں تقسیم ہے: ایک  پائیدار اور ہٹانے کے قابل شیل اور اسکریچ سے محفوظ مضبوط گلاس ڈسپلے۔  چھوٹا اور استعمال میں آسان نوکیا آشا 501 صرف 98 گرامز وزن رکھتا ہے اور  لانے لے جانے کے لیے بہترین ہے۔
تیز،حساس انٹرفیس

نوکیاآشا 501 ایک سادہ سی حرکت پر کام کرتا ہے۔ سوائپ ہی فون کو ان لاک  کرتا ہے، ایپس کو بند کرتا اور دو اسکرینز – ‘ہوم’ اور ‘فاسٹ لین’ – کے  درمیان منتقل کرتا ہے۔ ہوم تین انچ کی کیپیسٹو ٹچ اسکرین کا مکمل استعمال  کرتے ہوئے روایتی ایپلی کیشن لانچر ظاہر کرتاہے۔
فاسٹ لین دوسری اسکرین ہے جو فون پر حالیہ سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے اور  ساتھ ساتھ آنے والے مواقع کے بارے میں بتاتی ہے اور لوگوں کو ملٹی ٹاسک میں  مدد دیتی ہے۔ فاسٹ لین فیس بک اور ٹوئٹر کے ساتھ سوشل انٹیگریشن کو بھی  سپورٹ کرتی ہے، اور لوگوں کو فاسٹ لین سے براہ راست پوسٹ کرنے کی سہولت  دیتی ہے۔
ایپس تک فوری رسائی اور بہت کچھ

نیا آشا پہلے سے نوکیا ایکسپریس براؤزر کا حامل ہے جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو  90 فیصد تک کم کردیتا ہے اور یوں موبائل براؤزنگ کو تیز تر اور سستا بناتا  ہے۔
صارفین نوکیا آشا 501 کے ذریعے تفریح کی دنیا کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں  کیونکہ اس میں فیس بک اور ٹوئٹر جیسی سوشل ایپس؛ لائن، نمبز اور وی چیٹ  جیسی چیٹ سروسز پہلے سے انسٹال ہیں جبکہ 40 تک مفت ای اے گیمز بھی ڈاؤنلوڈ  کے لیے دستیاب ہوں گے جیسا کہ پلانٹ ورسز زومبیز۔ ان کے علاوہ نوکیا اسٹور  سے ڈھیروں مفت ایپس بھی حاصل کی جا سکتی ہیں جس میں شامل ہیں ہیئر میپس اور  مواد کی تلاش کے لیے نئی ویب ایپ نوکیا ایکسپریس ناؤ ۔
48 دن کی بیٹری

نوکیا آشا 501 کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں ایک سم استعمال کرتے ہوئے 48 دن کا زبردست بیٹری اسٹینڈبائے ہے ۔
خصوصیات

asha-501.jpg



  • سائز
    • اونچائی: 99.2 ملی میٹر
    • چوڑائی: 58 ملی میٹر
    • موٹائی: 12.1 ملی میٹر
    • وزن: 98 گرامز


    [*]ڈسپلے

    • ڈسپلے سائز: 3 انچ، ٹچ اسکرین کیو وی جی اے (320 ضرب 240)
  • کنیکٹیوٹی
    • سم کارڈ ٹائپ: مائیکرو سم
    • یو ایس بی 2.0، بلوٹوتھ 3.0، ڈبلیو لین آئی ای ای ای 802.11 بی/جی/این، جی پی آر ایس، ایج

    [*]میموری

    • صارف ڈیٹا اسٹوریج: ڈیوائس میں، میموری کارڈ
    • میموری کارڈ کی قسم: مائیکرو ایس ڈی
    • میموری کا زیادہ سے زیادہ سائز: 32 جی بی
  • کیمرہ
    • بنیادی کیمرے کا سینسر: 3.2 میگاپکسل

    [*]4 جی بی اضافی میموری (موبائل کے ساتھ مفت)، جسے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے [*]چالیس مفت ای اے گیمز جن کی مالیت 75 یوروز ہے نوکیا اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں [*]دستیاب رنگ

    • شوخ سرخ
    • شوخ سبز
    • ہلکا نیلا
    • پیلا
    • سفید
    • سیاہ
  • بیٹری:
    • 2جی پر زیادہ سے زیادہ اسٹینڈبائے: 1152 گھنٹے
    • 2جی پر زیادہ سے زیادہ ٹاک ٹائم: 17 گھنٹے




Link to comment
  • 4 weeks later...

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

  • 1 month later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB