June 15, 201312 yr کھانے کے دوران ٹی وی نہ دیکھیں کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے والی خواتین کی تھکن ضرور اتر جاتی ہے لیکن ایسا کرنا موٹاپے کودعوت دیتا ہے۔ آسٹریلیا کی میکوائر یونی ورسٹی کے ماہرین نے مناسب وزن کی حامل خواتین کے ایک گروپ پر تحقیق کی۔ اس کے مطابق ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے سے توجہ ایک جانب نہیں رہتی اور رات کے کسی پہر بھوک پھر سے جاگ اٹھتی ہے۔ اس صورت میں جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران صرف کھانے سے انصاف کرنیوالی خواتین نے دوبارہ بھوک لگنے کی شکایت نہیں کی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دلچسپ ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے کھانے کا ذائقہ محسوس کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس صورت میں رات کو دوبارہ پیٹ بھرنا صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔
Create an account or sign in to comment