Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

ٹھٹھہ، گٹکے کے استعمال سے منہ کاکینسر پھی


Recommended Posts

Posted

138209-GutkaPhotoFile-1371064116-687-640


میر پور بٹھورو: ضلع ٹھٹھہ کے شہر میرپور بٹھورو، سجاول، جاتی، جاتی چوک، چوہڑ جمالی اور دیگر جن میں ہزاروں شہری مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں مضر صحت گٹکے کے اس طرح رسیا ہو گیے ہیں کہ ناشتہ، دوپہر و رات کا کھانا چائے ملے یا نہ ملے لیکن انھیں گٹکا ملنا چاہیے۔
مزدوری ملے یا نہ ملے لیکن دکانوں سے گٹکا خریدنے کے لیے انھیں اگر ادھار بھی لینا پڑے تو لے لیا جائے۔ گٹکے کے رسیا لوگوں کا کہنا ہے کہ گٹکا ان کی مجبوری ہے، اب مسلسل گٹکے نہ کھائیں تو وہ خود کو بیمار سمجھتے ہیں۔ ٹھٹھہ میں گٹکے میں پان کم اور غیر معیاری  چونا، کتھا، مختلف اقسام کے تمباکو، گلنے والی چھالیہ اور ایک خاص قسم کا پاوڈر استعمال کیا جاتا ہے جس سے گٹکے میں لیس آتا ہے لیکن تمام اشیاء انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتی ہیں۔ علاقے کے ایک سینئر معالج ڈاکٹر سریش کمار کے مطابق گٹکا کھانے والے مسلسل اسے منہ میں رکھتے ہیں۔

3144.jpg?w=467


جس میں شامل غیر معیاری و مضر صحت کیمیکل، منہ کے اندر کی جھلی کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے منہ کے اندر زخم بن جاتے ہیں اور پھر وہ زخم پھیل جاتے ہیں اور کینسر سیل میں تبدیل ہو جاتے ہیں، ٹھٹھہ میں منہ اور حلق کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا لیکن محکمہ صحت و پولیس کی جانب سے آج تک کبھی تسلی بخش کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی غیر سرکاری سماجی تنظیموں نے لوگوں کو اس زہر قاتل کیخلاف شعور دینے کی سنجیدہ کوشش کی۔

  • 2 months later...

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB